☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5778
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5778
أخبرَناه أبو العباس محمد بن أحمد المَحبُوبي بمَرْو، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا يزيد بن هارون، حدثنا العَوّام بن حَوشَبٍ، حدثني سلَمة بن كُهَيل، عن علقمة، عن خالد بن الوليد، قال: كان بيني وبين عمّار بن ياسِر كلامٌ، فأغلظْتُ له، فانطلقَ عمار يَشكُو إلى النبيّ صلى الله عليه و آله وسلم، فجاء خالدٌ وهو يَشكُوه، فجعل يُغلِظُ له، ولا يَزيدُه إِلَّا غِلْظةً، والنبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم ساكتٌ، فبكى عمار، وقال: يا رسول الله، ألا تَراهُ؟! قال: فرفع النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم رأسَه، وقال:"مَن عادى عمارًا عاداهُ اللهُ، ومن أبغضَ عمارًا أبغضَه اللهُ"، قال خالدٌ: فخرجتُ فما كان شيءٌ أحبَّ إليَّ مِن رضا عمارٍ، فلقِيتُه، فرَضِيَ (1) . حديث العَوّام بن حّوشّب
هذا حديثٌ صحيحُ الإسناد على شرط الشيخين؛ لاتفاقِهما على العَوّام بن حَوشَب وعلقمة، على أنَّ شعبةَ أحفظُ منه؛ حيث قال: عن سَلَمة بن كُهيل، عن محمد بن عبد الرحمن بن يزيد، عن أبيه، عن الأشتر (2) ، والإسنادانِ صحيحانِ.
Translation: طلحہ بابر
علقمہ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میرے اور عمار بن یاسر کے درمیان کچھ گفتگو ہوئی تو میں نے ان کے ساتھ سختی کی، چنانچہ عمار نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس شکایت لے کر چلے گئے، اتنے میں خالد بھی آ گئے جبکہ عمار شکایت کر رہے تھے، تو وہ عمار کے ساتھ مزید سختی کرنے لگے اور ان کی سختی بڑھتی ہی گئی جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خاموش رہے، پھر عمار رو پڑے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ ان کو (مجھ پر سختی کرتے ہوئے) دیکھ نہیں رہے؟ راوی کہتے ہیں: تب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا سر مبارک اٹھایا اور فرمایا: ”جو عمار سے دشمنی کرے گا اللہ اس سے دشمنی کرے گا، اور جو عمار سے بغض رکھے گا اللہ اس سے بغض رکھے گا“، خالد فرماتے ہیں: پھر میں وہاں سے نکلا تو میرے نزدیک عمار کی رضا مندی سے بڑھ کر کوئی چیز محبوب نہ تھی، چنانچہ میں ان سے ملا اور وہ (مجھ سے) راضی ہو گئے۔
یہ حدیث کی سند صحیح ہے اور شیخین کی شرط پر ہے، کیونکہ ان دونوں نے عوام بن حوشب اور علقمہ پر اتفاق کیا ہے، اگرچہ شعبہ ان سے بڑے حافظ ہیں جیسا کہ انہوں نے اس کی سند میں ”سلمہ بن کہیل عن محمد بن عبد الرحمن بن یزید عن ابیہ عن الاشتر“ کہا ہے، اور یہ دونوں سندیں صحیح ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5778]
تخریج الحدیث
«رجاله ثقات، لكنه أُعِلَّ بمخالفة العَوّام لشعبة في إسناده كما ذهب إليه أبو حاتم وأبو زرعة الرازيّان فيما نقله عنهما ابن أبي حاتم في "العلل" (2588)، وأنَّ العَوّام أسقط من إسناده بعض من ذكرهم شعبة، وذَكَرَ علقمةَ - وهو ابن قَيْس النَّخَعي - بدل الأشتَر النَّخَعي، وشعبةُ يرويه عن سلمة ...» [ترقيم الرساله 5778] [ترقيم الشركة 5724]
الحكم على الحديث
رجاله ثقات
Grade: رجاله ثقات
← Previous Hadith (5777) Back to Bab Next Hadith → (5779)