☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5764
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5764
أخبرنا أبو زكريا العَنْبري (2) ، حدثنا محمد بن عبد السلام، حدثنا إسحاق، حدثنا عطاء بن مُسلم الحَلَبي، قال: سمعتُ الأعمشَ يقول: قال أبو عبد الرحمن السُّلَمي: شَهِدْنا صِفِّينَ، فكنا إذا تَوادَعْنا دخَل هؤلاءِ في عَسكَر هؤلاءِ، وهؤلاءِ في عسكر هؤلاءِ، فرأيتُ أربعةً يَسِيرون: معاويةُ بن أبي سفيان وأبو الأعْور السُّلَمي وعَمرو بن العاص وابنُه، فسمعتُ عبدَ الله بن عَمرو يقول لأبيه عمرو: قد قَتلْنا هذا الرجلَ، وقد قال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم فيه ما قالَ، قال: أيُّ رجلٍ؟ قال: عمّارُ بنُ ياسر، أما تذكُر يوم بَنَى رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم المسجد، فكُنّا نَحمِل لَبِنةً لَبِنةً، وعمّارٌ يَحمِل لَبِنتَين لَبِنتَين، فمرّ على رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال:"تَحمِلُ لَبِنتَين، لَبِنتَين، وأنتَ تُرحَضُ (1) "، قال: أما إنك ستقتُلُك الفئةُ الباغِيةُ وأنت مِن أهلِ الجَنّة". فدخل عَمرو على معاويةَ، فقال: قَتلْنا هذا الرجلَ، وقد قال فيه رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم ما قالَ! فقال: اسكُتْ فوالله ما تَزالُ تَدْحَضُ (2) في بَولِكَ، أنحنُ قتلْناهُ؟! إنما قتلَه عليٌّ وأصحابُه، جاؤوا به حتى القَوهُ بيننا (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5660 - هو كما ترى خطأ
Translation: طلحہ بابر
ابو عبد الرحمن سلمی سے روایت ہے کہ ہم جنگ صفین میں شریک تھے، جب ہماری صلح (جنگ بندی) ہوتی تو یہ لوگ ان کے لشکر میں اور وہ لوگ ان کے لشکر میں آ جا سکتے تھے، میں نے چار آدمیوں کو دیکھا جو جا رہے تھے: معاویہ بن ابی سفیان، ابو الاعور سلمی، عمرو بن عاص اور ان کے صاحبزادے، میں نے عبداللہ بن عمرو کو اپنے والد عمرو سے یہ کہتے ہوئے سنا: ہم نے اس شخص کو قتل کر دیا ہے جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے بارے میں وہ (پیشگوئی) فرمائی تھی جو فرمائی تھی، انہوں نے پوچھا: کون سا شخص؟ انہوں نے کہا: عمار بن یاسر، کیا آپ کو وہ دن یاد نہیں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسجد تعمیر فرما رہے تھے؟ ہم تو ایک ایک اینٹ اٹھا رہے تھے جبکہ عمار دو دو اینٹیں اٹھا رہے تھے، جب وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم دو دو اینٹیں اٹھا رہے ہو جبکہ تم تھک کر پسینے میں شرابور ہو رہے ہو، سنو! تمہیں ایک باغی گروہ قتل کرے گا جبکہ تم جنتی ہو“، پھر عمرو، معاویہ کے پاس گئے اور کہا: ہم نے اس شخص کو قتل کر دیا ہے جس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہ فرمایا تھا جو فرمایا تھا! معاویہ نے کہا: خاموش رہو! اللہ کی قسم تم تو ہمیشہ اپنی ہی باتوں میں الجھے رہتے ہو، کیا ہم نے انہیں قتل کیا ہے؟ انہیں تو علی اور ان کے ساتھیوں نے قتل کیا ہے جو انہیں ہمارے درمیان لے آئے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5764]
تخریج الحدیث
«صحيح دون ذكر حضور عمرو بن العاص وابنه عبد الله بناء المسجد، فإنَّ بناء المسجد كان لدى قدومه صلى الله عليه و آله وسلم المدينة أولَ الهجرة، وعمرو بن العاص كان إسلامه قُبيل فتح مكة كما في حديثه الذي رواه ابن إسحاق، وتقدَّم عند المصنف برقم (5377)، ولهذا قال الذهبي في "تلخيصه": هو كما ترى ...» [ترقيم الرساله 5764] [ترقيم الشركة 5710] [ترقيم العلميه 5660]
الحكم على الحديث
صحيح دون ذكر حضور عمرو بن العاص وابنه عبد الله بناء المسجد
Grade: صحيح دون ذكر حضور عمرو بن العاص وابنه عبد الله بناء المسجد
← Previous Hadith (5763) Back to Bab Next Hadith → (5765)