☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5763
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5763
أخبرني أبو عبد الله محمد بن عبد الله الصَّنْعاني، حدثنا إسحاق بن إبراهيم بن عَبّاد، أخبرنا عبد الرزاق، عن مَعْمر، عن ابن طاووس، عن أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حَزْم، عن أبيه أخبره، قال: لما قُتل عَمّار بن ياسر دَخَل عَمرُو بن حَزْم على عَمرو بن العاص، فقال: قُتِل عمارٌ، وقد سمعتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"تَقتُلُه الفِئةُ الباغِيةُ"، فقام عَمرٌو فَزِعًا، حتى دخل على معاويةَ، فقال له معاويةُ: ما شأنُك؟ فقال: قُتل عمار بن ياسر، فقال: قُتل عمار، فما ذا؟ فقال عَمرو: سمعتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"تَقتُله الفِئةُ الباغيَةُ"، فقال له معاويةُ: أنحنُ قتَلْناهُ، إنما قتَلَه عليّ وأصحابُه، جاؤوا به حتى أَلقَوه بين رِماحِنا، أو قال: سُيوفنا (1) . صحيح على شرطهما، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5659 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
ابو بکر بن محمد بن عمرو بن حزم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ شہید ہوئے تو عمرو بن حزم، عمرو بن عاص کے پاس گئے اور کہا: عمار قتل کر دیے گئے ہیں جبکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”انہیں ایک باغی گروہ قتل کرے گا“، یہ سن کر عمرو بن عاص گھبرا کر اٹھے یہاں تک کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچے، معاویہ نے پوچھا: تمہیں کیا ہوا؟ انہوں نے کہا: عمار بن یاسر قتل ہو گئے ہیں، معاویہ نے کہا: عمار قتل ہو گئے تو کیا ہوا؟ عمرو نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”انہیں ایک باغی گروہ قتل کرے گا“، اس پر معاویہ نے ان سے کہا: کیا ہم نے انہیں قتل کیا ہے؟ انہیں تو علی اور ان کے ساتھیوں نے قتل کیا ہے جو انہیں (میدانِ جنگ میں) لے کر آئے یہاں تک کہ انہیں ہمارے نیزوں (یا فرمایا: ہماری تلواروں) کے درمیان پھینک دیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5763]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،ابن طاووس: هو عبد الله. وهو مكرر ما تقدَّم برقم (2695).» [ترقيم الرساله 5763] [ترقيم الشركة 5709] [ترقيم العلميه 5659]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (5762) Back to Bab Next Hadith → (5764)