قال ابن عُمر: وحدثني عبد الله بن نافع، عن أبيه، عن ابن عمر، قال: رأيتُ عمّار بن ياسر يومَ اليَمَامة على صَخْرةٍ، وقد أشرفَ يَصيحُ: يا معشر المسلمين، أمِن الجنّة تَفِرُّون؟! أنا عمّار بن ياسر، أمِن الجنَّةِ تَفِرُّون؟! أنا عمّار بن ياسر، هَلُمَّ إليّ، وأنا انظر إلى أُذُنِه قد قُطِعت فهي تَذَبْذَبُ، وهو يقاتلُ أشدَّ القتال (2) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے جنگ یمامہ کے دن سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو ایک چٹان پر دیکھا، وہ بلندی سے پکار رہے تھے: ”اے گروہِ مسلمین! کیا تم جنت سے بھاگ رہے ہو؟ میں عمار بن یاسر ہوں، کیا تم جنت سے بھاگ رہے ہو؟ میں عمار بن یاسر ہوں، میری طرف آؤ“، میں دیکھ رہا تھا کہ ان کا ایک کان کٹ چکا تھا اور وہ لٹک رہا تھا جبکہ وہ انتہائی سخت قتال کر رہے تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5758]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5758] [ترقيم الشركة 5704]