☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5759
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5759
قال ابن عمرُ: وحدثني عبد الله بن أبي عُبيدة، عن أبيه، عن لُؤلؤة مَولاةِ أمِّ الحَكَم ابنةِ عمار بن ياسر، قالت: لما كان اليومُ الذي قُتل فيه عمّار بنُ ياسِر والرايةُ يَحملُها أبو هاشم بن عُتبة، وقد قُتل أصحابُ عليٍّ ذلكَ اليومَ حتى كان العصرُ، ثم تَقدَّم عمّار بن ياسر ورأى أبا هاشم يَقْدُمُه، وقد جَنَحَتِ الشمسُ الغُروب، ومع عَمّار ضَيْحٌ من لَبَنٍ يَنتظِرُ وُجُوبَ الشمس أن يُفطِر، فقال حين وَجَبَت الشمسُ وشَرِبَ الضَّيْحَ: سمعتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"آخِرُ زَادِك من الدنيا ضَيْحٌ مِن لَبَنٍ"، قال: ثم اقتَربَ فقاتَلَ حتى قُتِل، وهو ابن أربعٍ وتِسعين سنةً (1) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی ام حکم کی لونڈی لؤلؤہ سے روایت ہے کہ جس دن سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ شہید ہوئے اس دن جھنڈا ابو ہاشم بن عتبہ نے تھام رکھا تھا، اس دن عصر تک سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بہت سے ساتھی شہید ہو چکے تھے، پھر سیدنا عمار آگے بڑھے اور دیکھا کہ ابو ہاشم ان سے بھی آگے ہیں، اس وقت سورج غروب ہونے کے قریب تھا اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے پاس پانی ملا ہوا دودھ (ضیح) تھا اور وہ روزہ افطار کرنے کے لیے سورج ڈوبنے کا انتظار کر رہے تھے، چنانچہ جیسے ہی سورج غروب ہوا انہوں نے وہ دودھ پیا اور فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: «آخِرُ زَادِكَ مِنَ الدُّنْيَا ضَيْحٌ مِنْ لَبَنٍ» ”دنیا میں تمہارا آخری زادِ راہ دودھ کا ایک گھونٹ ہوگا“، راویہ کہتی ہیں: پھر وہ آگے بڑھے اور قتال کیا یہاں تک کہ شہید ہو گئے، اس وقت ان کی عمر چورانوے برس تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5759]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5759] [ترقيم الشركة 5705]
← Previous Hadith (5758) Back to Bab Next Hadith → (5760)