☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5742
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5742
حدثنا أبو عبد الله الأصبهاني، حدثنا الحَسن بن الجَهْم، حدثنا الحُسين بن الفَرَج، حدثنا محمد بن عمر، قال: خَبّاب بن الأرَتِّ بن جَنْدَلة بن سعْد بن خُزيمة بن كَعْب بن سعد من بني سعد بن زيدِ مَناةَ، وكان فيما ذُكِر أنه سُبِيَ بمكةَ، فاشتَرتْه أمُّ أنمارٍ بنت سِبَاعٍ الخُزَاعيّة، وآخَى رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم بين خبّابٍ وبين جُبير بن عَتِيك، وشهد خبّابٌ بدرًا وأحدًا والخندقَ والمَشاهِدَ كلَّها مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، وتُوفي خبّاب سنة سبع وثلاثين وهو يومئذٍ ابن ثلاثٍ وسبعينَ سنةً (1) .
Translation: طلحہ بابر
محمد بن عمر (الواقدی) بیان کرتے ہیں کہ سیدنا خباب بن ارت کا نسب جندلہ بن سعد بن خزیمہ سے ہوتا ہوا بنی سعد بن زید مناۃ تک پہنچتا ہے، ان کے متعلق ذکر کیا گیا ہے کہ انہیں مکہ میں قیدی بنا کر لایا گیا تھا جہاں انہیں ام انمار بنت سباع خزاعیہ نے خرید لیا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا خباب اور سیدنا جبیر بن عتیک رضی اللہ عنہما کے درمیان بھائی چارہ قائم فرمایا تھا، سیدنا خباب رضی اللہ عنہ غزوہ بدر، احد، خندق اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ تمام معرکوں میں شریک رہے، آپ کی وفات سن 37 ہجری میں ہوئی اور اس وقت آپ کی عمر تہتر برس تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5742]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5742] [ترقيم الشركة 5688]
← Previous Hadith (5741) Back to Bab Next Hadith → (5743)