حدثنا عبد الباقي بن قانِع، حدثنا إبراهيم بن أحمد بن عُمر الوَكِيعي، [حدثنا الأزرق بن علي] حدثنا حسان بن إبراهيم، حدثنا محمد بن سَلَمة (2) بن كُهيل [عن أبيه] (3) عن المغيرة بن عبد الله اليَشْكُري، عن قيس بن أبي حازم، عن خَبّاب، قال: أتيتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم وهو مُضطَجِعٌ تحت شجرةٍ واضعٌ يدَه تحت رأسِه، فقلتُ: يا رسولَ الله، ألا تدعُو الله على هؤلاء القومِ الذين قد خَشِينا أن يَرُدُّونا عن دِيننا؟ فصَرَف عنّي وجهَه ثلاثَ مَرّاتٍ، كلَّ ذلك أقولُ له فيصرِفُ وجهَه عني، فجلَس في الثالثة، فقال:"أيُّها الناسُ، اتقُوا الله واصبِرُوا؛ فوالله إن كان الرجلُ من المؤمنين قبلَكم لَيُوضَعُ المِنشارُ على رأسِه، فيُشَقُّ باثنتَين، وما يَرتدُّ عن دِينِه، اتقُوا الله، فإنَّ الله فاتحٌ لكم وصانعٌ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5643 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک درخت کے نیچے اپنا دستِ مبارک سر کے نیچے رکھ کر آرام فرما رہے تھے، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ ان لوگوں (کفار) کے خلاف اللہ سے دعا نہیں فرمائیں گے جن کے متعلق ہمیں یہ اندیشہ ہے کہ وہ ہمیں ہمارے دین سے پھیر دیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تین مرتبہ مجھ سے اپنا چہرہ مبارک پھیر لیا، میں ہر بار یہی عرض کرتا رہا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اعراض فرماتے رہے، تیسری مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بیٹھ گئے اور ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! اللہ سے ڈرو اور صبر سے کام لو؛ اللہ کی قسم! تم سے پہلے مومنین میں سے کسی شخص کے سر پر آرا رکھ دیا جاتا اور اسے چیر کر دو ٹکڑے کر دیا جاتا تھا، مگر یہ آزمائش بھی اسے اس کے دین سے نہیں پھیر سکتی تھی، پس اللہ سے ڈرو، یقیناً اللہ تمہیں فتح عطا فرمانے والا اور (تمہارے حق میں) بہتر کرنے والا ہے“۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5743]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًّا،من أجل محمد بن سلمة بن كُهيل، فهو متروك الحديث، وقد تابعه أخوه يحيى، وهو مثلُه متروك الحديث. لكن يُروى هذا الحديث من طريق أخرى صحيحة بسياقة أخرى كما سيأتي بيانه، وهي تُغني عن هذه الرواية.» [ترقيم الرساله 5743] [ترقيم الشركة 5689] [ترقيم العلميه 5643]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًّا
Grade: إسناده ضعيف جدًّا