حدثنا علي بن عبد الله الحَكِيمي ببغداد، حدثنا العباس بن محمد الدُّورِيّ، حدثنا طَلْق بن غَنَّامِ النَّخَعي، حدثنا محمد بن عِكرمة، عن أبيه، حدثني عبد الله بن خَبّاب بن الأرَتّ، قال: كان الناسُ يَدفِنُون مَوتاهُم بالكوفة، حتى جاء خَبَّابًا سَهمٌ، فلما ثَقُلَ قال لي: يا بُنيّ، ادفِنّي بالظَّهْر، فإنك لو دَفَنْتَني بالظَّهْر قيل: دُفِنَ رجلٌ من أصحابِ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فلما ماتَ خبَّاب دُفِن بالظَّهْر، فكان أولَ مَدفُونٍ دُفِن بالظَّهر، فدَفَنَ الناسُ مَوتاهُم بالظَّهْر (2) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن خباب بن ارت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کوفہ میں لوگ اپنے مردوں کو شہر کے اندر ہی دفن کیا کرتے تھے، یہاں تک کہ جب سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا اور وہ صاحبِ فراش ہو گئے تو انہوں نے مجھ سے فرمایا: ”اے میرے پیارے بیٹے! مجھے ”الظہر“ (کوفہ سے باہر بلند مقام) پر دفن کرنا، کیونکہ اگر تم مجھے وہاں دفن کرو گے تو کہا جائے گا کہ یہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک شخص دفن ہے“، چنانچہ جب سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو انہیں ”الظہر“ پر دفن کیا گیا، وہ اس مقام پر دفن ہونے والے پہلے شخص تھے، پھر ان کے بعد لوگوں نے اپنے مردوں کو وہاں دفن کرنا شروع کر دیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5741]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لجهالة محمد بن عكرمة» [ترقيم الرساله 5741] [ترقيم الشركة 5687]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف