حدثني علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، حَدَّثَنَا العباس بن الفضل الأَسفاطي، أخبرنا أبو نُعيم ضِرار بن صُرَدٍ، حَدَّثَنَا عبد العزيز بن محمد الدَّرَاوَرْدي، حَدَّثَنَا محمد ابن عبد الله بن مُسلِم الزُّهْري، عن عمِّه، عن عُرْوة بن الزُّبَير، عن عبد الله بن الزُّبَير، عن الزُّبَير بن العوام، قال: استَعْدَى عليَّ رجلٌ من الأنصار رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم في شِرَاج الحَرّة، فقال:"يا زُبيرُ، اسقِ ثم أرسِلِ الماءَ إلى جارِكَ"، فقال الأنصاريُّ: يا رسول الله، وأن كان ابنَ عمَّتِك، فتلَوّن وَجْهُ رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم، وقال:"يا زُبيرُ، اسقِ ثم احبِسِ الماءَ حتَّى يَبلُغَ الجَدْرَ، ثم أرسِلْ إلى جارك"، فاستوعَبَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم للزُّبير الفُتْيا (1) . فقال الزُّبير: إني لأحسَبُ هذه الآيةَ نزلَت في خُصومَتي: ﴿فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ﴾ الآية [النساء: 65] (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه. فإني لا أعلَمُ أحدًا أقام هذا الإسنادَ عن الزُّهْري يَذكُر عبد الله بنَ الزُّبَير، غيرَ ابن أخيه (1) ، وهو عنه ضَيِّق. ذكرُ مَقتَل الزُّبَيرِ بن العَوّام
Translation: طلحہ بابر
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک انصاری شخص نے حرہ کی ندیوں (کے پانی) کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس میرے خلاف مقدمہ پیش کیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے زبیر! (اپنی زمین) سیراب کرو، پھر پانی اپنے پڑوسی کی طرف چھوڑ دو“، اس پر انصاری نے کہا: یا رسول اللہ! (آپ نے یہ فیصلہ اس لیے کیا) کیونکہ وہ آپ کی پھوپھی کے بیٹے ہیں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا چہرہ مبارک (غصے سے) متغیر ہو گیا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے زبیر! تم (اپنی زمین) سیراب کرو یہاں تک کہ پانی منڈیروں تک پہنچ جائے، پھر اپنے پڑوسی کی طرف پانی چھوڑنا“، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کو ان کا پورا حق عطا فرما دیا، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میرا یہی گمان ہے کہ یہ آیت ﴿فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ﴾ ”پس (اے نبی!) آپ کے رب کی قسم! یہ لوگ اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتے جب تک کہ اپنے باہمی تنازعات میں آپ کو حکم (فیصلہ کرنے والا) نہ بنا لیں۔“ [سورة النساء: 65] میرے اسی مقدمے کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، میں نہیں جانتا کہ امام زہری سے ان کے بھتیجے کے علاوہ کسی اور نے عبداللہ بن زبیر کا ذکر کرتے ہوئے اس سند کو اس طرح قائم کیا ہو، اور ان سے یہ روایت (سند کے لحاظ سے) تنگ ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5664]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح لكن من مسند عبد الله بن الزبير، وليس من مسند أبيه الزبير، وهذا إسناد ضعيف لضعف ضرار بن صُرَدٍ، لكنه متابع.» [ترقيم الرساله 5664] [ترقيم الشركة 5611]
الحكم على الحديث
حديث صحيح لكن من مسند عبد الله بن الزبير
Grade: حديث صحيح لكن من مسند عبد الله بن الزبير