...... (2) أبي، عن ابن إسحاق، حدثنا محمد بن يحيى بن حَبّان الأنصاري ثم المازني، مازن بني النَّجّار، عن عبيد الله بن عبد الله بن عمر؛ قال: قلت له: أرأيتَ وضوءَ عبد الله بن عمر لكل صلاة طاهرًا كان أو غيرَ طاهر، عمَّن هو؟ قال: حدَّثَته أسماءُ بنت زيد بن الخطَّاب، أنَّ عبد الله بن حنظلة بن أبي عامر الغَسِيل حدثها: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم كان أُمِرَ بالوضوء عند كل صلاة طاهرًا كان أو غيرَ طاهر، فلما شَقَّ ذلك على رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أُمِرَ بالسِّواك عند كل صلاة ووُضِعَ عنهم الوضوءُ إلّا من حَدَثٍ، وكان عبد الله يرى أنَّ به قوةً على ذلك، ففَعَلَه حتى مات (3) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه، إنما اتَّفقا على حديث علقمة ابن مَرثَد عن سليمان بن بُريدة عن أبيه: أنَّ النبي صلى الله عليه و آله وسلم كان يتوضأُ لكلِّ صلاةٍ، فلما كان عامُ الفتح صلى الصلواتِ كلَّها بوضوءٍ واحد (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 556 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
عبید اللہ بن عبداللہ بن عمر بیان کرتے ہیں کہ میں نے ان سے پوچھا: ”آپ کا ہر نماز کے لیے وضو کرنا، چاہے آپ باوضو ہوں یا نہ ہوں، یہ کس کی اتباع میں ہے؟“ انہوں نے بتایا کہ مجھے اسماء بنت زید بن خطاب نے خبر دی کہ سیدنا عبداللہ بن حنظلہ غسیل رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ہر نماز کے وقت وضو کا حکم دیا گیا تھا، خواہ آپ باوضو ہوں یا نہ ہوں، پھر جب یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر گراں گزرنے لگا تو ہر نماز کے وقت مسواک کا حکم دے دیا گیا اور وضو کا وجوب (پہلے سے باوضو ہونے کی صورت میں) ختم کر دیا گیا سوائے اس کے کہ وضو ٹوٹ جائے،“ اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اپنے اندر اس کی طاقت محسوس کرتے تھے، اس لیے وہ مرتے دم تک ایسا ہی کرتے رہے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، انہوں نے صرف اس بات پر اتفاق کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہر نماز کے لیے وضو فرماتے تھے لیکن فتح مکہ کے سال تمام نمازیں ایک ہی وضو سے ادا کیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 563]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن» [ترقيم الرساله 563] [ترقيم الشركة 558] [ترقيم العلميه 556]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن