حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكَير، حدثنا محمد بن إسحاق، حدثني صَدَقةُ بن يَسَار، عن ابن جابر- وهو عَقِيل بن جابر، سماه سَلَمة الأبرش - عن جابر بن عبد الله قال: خرجنا مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم في غزوة ذاتِ الرِّقاع من نَخْلٍ، فأصاب رجلٌ من المسلمين امرأةَ رجلٍ من المشركين، فلما انصَرَفَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم قافلًا أَتى زوجُها وكان غائبًا، فلما أُخبِرَ الخبَرَ حَلَفَ لا ينتهي حتى يُهرِيقَ في أصحاب رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم دمًا، فخرج يَتبَعُ أثرَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فنَزَلَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم منزلًا فقال:"مَن رجلٌ يَكلَؤُنا ليلتَنا هذه؟" فَانتَدَبَ رجلٌ من المهاجرين ورجلٌ من الأنصار فقالا: نحن يا رسول الله، قال:"فكُونا بفَمِ الشَّعْب" قال: وكان رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم وأصحابُه قد نزلوا إلى الشِّعب من الوادي. فلما أن خرج الرجلان إلى فَمِ الشِّعب، قال الأنصاري للمهاجري: أيُّ الليل أحبُّ إليك أن أكفيَكَه، أوّلَه أو آخره؟ قال: بل اكفِني أولَه، قال: فاضطجع المهاجريُّ فنام، وقام الأنصاريُّ يصلي، قال: وأتى زوجُ المرأة، فلما رأى شخصَ الرجل عرف أنه رَبيئةُ القوم، قال: فرماه بسهم فَوَضَعَه فيه، فنَزَعَه فوضعه وثَبَتَ قائمًا يصلِّي، ثم رماه بسهم آخر فوَضَعه فيه، قال: فنزعه فوضعه وثَبَتَ قائمًا يصلي، ثم عاد له الثالثةَ فوضعه فيه فنَزَعَه فوضعه، ثم ركع، ثم أَهَبَّ صاحبَه فقال: اجلس فقد أُثبِتُّ، فَوَثَبَ، فلما رآهما الرجلُ عرف أنه قد نُذِرَ به فهرب، فلما رأى المهاجريُّ ما بالأنصاريِّ من الدماء قال: سبحان الله، أفلا أَهْبَبْتَني أولَ ما رماك، قال: كنت في سورة أقرؤُها فلم أحبَّ أن أقطعَها حتى أُنْفِذَها، فلما تابَعَ عليَّ الرَّمْيَ ركعتُ فآذنتُك، وايْمُ اللهِ، لولا أن أُضيِّعَ ثَغْرًا أمرني رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم بحِفْظه، لقطعَ نفسي قبل أن أقطَعَها أو أُنفِذَها (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، فقد احتجَّ مسلم بأحاديث محمد بن إسحاق، فأمَّا عَقِيل بن جابر بن عبد الله الأنصاري فإنه أحسنُ حالًا من أخويه محمدٍ وعبدِ الرحمن، وهذه سُنَّة ضيِّقة، قد اعتمد أئمتُنا هذا الحديثَ: أنَّ خروج الدم من غير مَخرَج الحَدَث لا يوجب الوضوء.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 557 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ غزوہ ذات الرقاع میں نکلے، وہاں ایک مسلمان نے ایک مشرک کی بیوی کو تکلیف پہنچائی، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم واپس روانہ ہوئے تو اس عورت کا شوہر واپس آیا اور جب اسے حقیقت معلوم ہوئی تو اس نے قسم کھائی کہ جب تک وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب کا خون نہ بہا لے گا، چین سے نہیں بیٹھے گا، چنانچہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے نکل کھڑا ہوا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک مقام پر پڑاؤ ڈالا اور پوچھا: ”آج رات ہماری پہرہ داری کون کرے گا؟“ ایک مہاجر اور ایک انصاری صحابی نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! ہم حاضر ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم دونوں گھاٹی کے دہانے پر پہرہ دو۔“ جب وہ دونوں وہاں پہنچے تو انصاری نے مہاجر صحابی سے پوچھا کہ وہ رات کے کون سے حصے میں پہرہ دینا پسند کریں گے، انہوں نے پہلے حصے کی ذمہ داری لی اور سو گئے جبکہ انصاری صحابی نماز پڑھنے کھڑے ہو گئے۔ اتنے میں اس عورت کا شوہر وہاں پہنچا، جب اس نے ایک شخص کا سایہ دیکھا تو تیر مارا جو انصاری صحابی کو لگا، انہوں نے اسے نکالا اور نماز میں کھڑے رہے، اس نے دوسرا اور پھر تیسرا تیر مارا، انہوں نے انہیں بھی نکال دیا اور نماز جاری رکھی، پھر رکوع کیا اور اپنے ساتھی کو جگایا اور کہا: ”اٹھ جائیے، میں زخمی ہو چکا ہوں۔“ جب اس شخص نے دونوں کو دیکھا تو وہ بھاگ گیا۔ مہاجر صحابی نے جب انصاری کو خون میں لت پت دیکھا تو پوچھا: ”آپ نے پہلے تیر پر ہی مجھے کیوں نہیں جگایا؟“ انہوں نے جواب دیا: ”میں ایک سورت پڑھ رہا تھا اور میرا دل نہیں چاہ رہا تھا کہ اسے مکمل کیے بغیر ختم کر دوں، جب اس نے مسلسل تیر مارے تو میں نے رکوع کیا اور آپ کو مطلع کیا، اللہ کی قسم! اگر مجھے اس مورچے کے ضائع ہونے کا ڈر نہ ہوتا جس کی حفاظت کا حکم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دیا تھا، تو سورت مکمل کرنے سے پہلے میری جان نکل جاتی مگر میں نماز نہ توڑتا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے اور امام مسلم نے محمد بن اسحاق سے احتجاج کیا ہے، اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ خون نکلنا وضو کو نہیں توڑتا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 564]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن،إن شاء الله، عقيل بن جابر» [ترقيم الرساله 564] [ترقيم الشركة 559] [ترقيم العلميه 557]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن