☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مستدرک الحاکم

حدیث نمبر: 5533
کتب← مستدرک الحاکم← ابواب← باب← حدیث نمبر 5533
حدیث نمبر: 5533 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبّار، حدثنا يونس بن بُكَير، عن ابن إسحاق، في تَسمية من شهد بدرًا والعَقَبة من بني جُشَم بن الحارث وزيد بن الحارث - وهُما التَّوأمان: - عبد الله بن زيد بن عبد ربه بن ثَعلبةَ، وهو الذي أُريَ النِّداءَ بالصلاة، فجاء به رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فأمَرَ به به (2) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
ابن اسحاق نے بنو جشم بن حارث اور زید بن حارث (یہ دونوں جڑواں بھائی تھے) میں سے غزوۂ بدر اور بیعتِ عقبہ میں شریک ہونے والوں کے نام گنواتے ہوئے بیان کیا کہ ان میں عبداللہ بن زید بن عبد ربہ بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے، یہ وہی ہیں جنہیں خواب میں نماز کی اذان دکھائی گئی تھی، پھر وہ اسے لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس (اذان) کا حکم جاری فرما دیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5533]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5533] [ترقيم الشركة 5487]
پچھلی حدیث → (5532) باب پر واپس ← اگلی حدیث (5534)