☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 543
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 543
حدثنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا علي بن الحسين بن الجُنيد، حدثنا محمد بن إسحاق المسيَّبي (3) بالمدينة، حدثنا عبد الله بن نافع، عن داود بن قيس ومالك بن أنس، عن زيد بن أسلم، عن عطاء بن يسار، عن أسامة بن زيد، عن بلال قال: دخلتُ الأسوافَ (4) مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فذهب لحاجتِه، قال: فجاء فناولتُه ماءً فتوضأ، ثم ذهب ليُخرِجَ ذراعَيهِ من جَيْبه فلم يَقدِرْ فأخرجهما من تحت الجُبَّة، فتوضأ ومَسَحَ على خُفَّيه (5) .
هذا حديث صحيح من حديث مالك بن أنس، وهو صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه. وفيه فائدة كبيرة وهي: أنهما لم يخرجا حديثَ صفوان بن عسَّال في مسح رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم على الخُفَّين في الحَضَر وذِكْر التوقيت فيه (1) ، إنما اتفقا على أخبار علي بن أبي طالب والمغيرة بن شُعْبة في المَسح على الخُفَّين (2) ..... (3) فإنَّ الأسواف مَحَلَّة مشهورة من محَالِّ المدينة. والحديث مشهور بداود بن قيس الفرَّاء:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 536 - على شرطهما
Translation: طلحہ بابر
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ”اسواف“ (مدینہ کے ایک باغ) میں گیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی حاجت کے لیے تشریف لے گئے، پھر جب واپس آئے تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پانی پیش کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وضو فرمایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے دونوں بازو قمیص کے گریبان سے نکالنے کی کوشش کی لیکن وہ (تنگ ہونے کی وجہ سے) نہ نکل سکے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں جبے کے نیچے سے نکالا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وضو مکمل کیا اور اپنے موزوں پر مسح فرمایا۔
یہ حدیث امام مالک بن انس کی روایت سے صحیح ہے، اور یہ امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر بھی صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اس میں ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ شیخین نے مقیم کی حالت میں موزوں پر مسح اور اس کی مدت کے تعین کے بارے میں صفوان بن عسال کی حدیث روایت نہیں کی، بلکہ انہوں نے سیدنا علی اور مغیرہ بن شعبہ کی روایات پر اتفاق کیا ہے، جبکہ ”اسواف“ مدینہ کے مشہور محلوں میں سے ایک ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 543]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، عبد الله بن نافع هو ابن أبي نافع الصائغ المدني، وداود بن قيس: هو الفرّاء» [ترقيم الرساله 543] [ترقيم الشركة 538] [ترقيم العلميه 536]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (542) Back to Bab Next Hadith → (544)