حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الربيع بن سليمان، حدثنا أسدُ بن موسى، حدثنا الليث، عن ابن شِهاب، عن عبد الرحمن بن كعب بن مالك، عن أُسَيد بن حُضَير أنه كان يقرأ على ظَهْر بيتِه، وهو حَسنُ الصوتِ، قال: فبَيْنا أنا أقرأُ إذ غَشِيني شيءٌ كالسحاب، والمرأةُ في البيتِ والفرسُ في الدارِ، فتخوَّفتُ أن تُسقِطَ المرأةُ، فانصرفتُ، فقال النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم:"اقرَأْ، فإنما هو مَلَكٌ استمعَ القرآنَ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يخرجاه، لأنَّ سفيان بن عُيينة أرسلَه عن الزُّهْري (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5259 - حذفه الذهبي من التلخيص لضعفه
Translation: طلحہ بابر
سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ اپنے گھر کی چھت پر تلاوت کر رہے تھے اور وہ نہایت خوش الحان تھے، وہ بیان کرتے ہیں کہ تلاوت کے دوران اچانک مجھے بادل کی طرح کی کسی چیز نے ڈھانپ لیا، اس وقت میری اہلیہ گھر میں تھیں اور گھوڑا صحن میں بندھا تھا، تو میں ڈر گیا کہ کہیں (گھوڑے کے بدکنے سے) اہلیہ کا حمل ساقط نہ ہو جائے، چنانچہ میں نے تلاوت روک دی، اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تلاوت جاری رکھتے، کیونکہ وہ فرشتے تھے جو قرآن سننے کے لیے آئے تھے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا کیونکہ سفیان بن عیینہ نے اسے زہری سے مرسل روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5341]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح. وهو مكرر ما سلف برقم (2056).» [ترقيم الرساله 5341] [ترقيم الشركة 5296] [ترقيم العلميه 5259]
الحكم على الحديث
حديث صحيح.
Grade: حديث صحيح.