حدثني محمد بن صالح ومحمد بن المؤمَّل ومحمد بن القاسم، قالوا: حدثنا الفضل بن محمد الشَّعْراني، حدثنا سعيد بن أبي مريم، أخبرنا يحيى بن أيوب وابن لَهِيعة، قالا: حدثنا عُمارة بن غَزِيّة، عن محمد بن عبد الله بن عمرو بن عثمان، عن أمِّه فاطمة بنت حُسين بن علي، عن عائشة، أنها قالت: كان أُسَيد بن حُضَير من أفاضل الناس، فكان يقول: لو أني أكونُ كما أكونُ مَحَلَّ حالٍ من أحوالٍ ثلاث، لكنتُ من أهل الجنة، وما شككتُ في ذلك: حين أقرأُ القرآنَ وحين أسمعهُ، وإذا سمعتُ خطبةَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، وإذا شهدتُ جِنازةً؛ فما شهدتُ جِنازةً قطُّ فحدَّثتُ نفسي سوى ما هو مفعولٌ بها، وما هي صائرةٌ إليه (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5260 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ لوگوں میں سب سے زیادہ فضیلت والے تھے، وہ فرمایا کرتے تھے: ”کاش میں ان تین حالتوں میں سے کسی ایک میں رہوں جس میں (کبھی کبھی) ہوتا ہوں تو میں بلا شک و شبہ جنتی ہوں گا: ایک وہ وقت جب میں قرآن پڑھ رہا ہوں یا اسے سن رہا ہوں، دوسرا جب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا خطبہ سن رہا ہوں، اور تیسرا جب میں کسی جنازے میں شریک ہوں؛ کیونکہ میں جب بھی کسی جنازے میں شریک ہوا تو میں نے اپنی جان میں اس کے سوا کوئی دوسرا خیال نہیں کیا کہ اس میت کے ساتھ کیا معاملہ ہو رہا ہے اور اس کا انجام کیا ہونے والا ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5342]
تخریج الحدیث
«إسناده فيه لِينٌ من أجل محمد بن عبد الله بن عمرو بن عثمان» [ترقيم الرساله 5342] [ترقيم الشركة 5297] [ترقيم العلميه 5260]
الحكم على الحديث
إسناده فيه
Grade: إسناده فيه