أخبرني أبو الحسن أحمد بن محمد بن عَبدُوس العَنَزي (3) ، حدثنا معاذ بن نَجْدة القرشي. وحدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيه، حدثنا بِشْر بن موسى الأَسَدي؛ قالا: حدثنا خلَّاد بن يحيى السُّلَمي، حدثنا هشام بن سعد، حدثنا زيد بن أسلم، عن عطاء بن يَسَار [قال: قال ابن عباس: ألا أُريكم كيف كان رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يتوضأ؟] (1) فدعا بإناءٍ فيه ماءٌ فاغترف غُرفةً فمَضمَضَ واستنشق، ثم أخذ أخرى فجَمَعَ بها يديه فغَسَلَ وجهَه، ثم أخذ أخرى فغسل يدَه اليمنى، ثم أخذ غُرفةً أخرى فغسل يدَه اليسرى، ثم قَبَضَ قَبْضةً من الماء فنَفَضَ يدَه، فمسح بها رأسَه وأُذنيه، ثم اغترف غُرفةً أخرى فرَشَّ على رجلِه اليمنى وفيها النعلُ، واليسرى مثل ذلك، ومسح بأسفل النَّعلَينِ، ثم قال: هكذا وضوءُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم ولم يُخرجاه بهذا اللفظ، إنما اتفقا (3) على حديث زيد بن أسلم عن عطاء عن ابن عباس: أنَّ النبي صلى الله عليه و آله وسلم توضأ مرةً مرةً، وهو مُجمَل، وحديث هشام بن سعد هذا مفسَّر.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 521 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں نہ دکھاؤں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کس طرح وضو فرمایا کرتے تھے؟“ پھر انہوں نے پانی کا ایک برتن منگوایا، ایک چلو پانی لیا، اس سے کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، پھر دوسرا چلو لے کر دونوں ہاتھوں کو ملایا اور اپنا چہرہ دھویا، پھر ایک اور چلو لے کر اپنا دایاں ہاتھ دھویا، پھر ایک اور چلو لے کر بایاں ہاتھ دھویا، پھر ایک مٹھی پانی لے کر اسے جھٹکا اور اس سے اپنے سر اور کانوں کا مسح کیا، پھر ایک اور چلو لیا اور اسے اپنے دائیں پاؤں پر چھڑکا جبکہ وہ جوتے پہنے ہوئے تھے، اور بائیں پاؤں کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا اور جوتوں کے نچلے حصے کا مسح کیا، پھر فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا وضو اسی طرح تھا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے اس لفظ کے ساتھ روایت نہیں کیا، ان دونوں نے اس بات پر تو اتفاق کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک ایک بار اعضاء دھوئے لیکن وہ روایت مختصر ہے جبکہ ہشام بن سعد کی یہ روایت اس کی مکمل تفصیل بیان کرتی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 528]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح دون ذكر مسح النعلين، فقد تفرَّد به هشام بن سعد وهو ضعيف في التفرُّد» [ترقيم الرساله 528] [ترقيم الشركة 523] [ترقيم العلميه 521]
الحكم على الحديث
حديث صحيح دون ذكر مسح النعلين
Grade: حديث صحيح دون ذكر مسح النعلين