☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5111
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5111
قال ابن إسحاق: وحدثني عبد الله بن أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حَزْم، عن عَمْرة، عن عائشة: أنَّ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم بعث إلى السَّرِيّة الذين أصابُوا مالَ أبي العاص، وقال لهم:"إنَّ هذا الرجلَ منا حيثُ قد علمتُم، وقد أصبتُم له مالًا، فإن تُحسِنوا تَردُّوا عليه الذي له، فإنا نُحبُّ ذلك، وإن أبَيتُم ذلك فهو فَيْء الله الذي أفاءه عليكم، فأنتم أحقُّ به" قالوا يا رسول الله، بل نَردُّه عليه. قال: فرَدُّوا عليه مالَه، حتى إنَّ الرجلَ ليأتي بالحَبْل ويأتي الرجلُ بالشَّنّة والإداوة، حتى إنَّ أحدَهم ليأتي بالشِّظاظ (1) ، حتى رَدُّوا عليه مالَه بأسْرِه لا يَفقِدُ منه شيئًا، ثم احتَمَل إلى مكةَ، فأدّى إلى كُلّ ذِي مالٌ من قريشٍ مالَه ممَّن كان أبضَعَ معه، ثم قال: يا مَعشرَ قُريش، هل بقيَ لأحدٍ منكم عندي مالٌ لم يأخذْه؟ قالوا: لا، فجزاك اللهُ خيرًا، فقد وجدناك وفِيًّا كريمًا، قال: فإني أشهد أن لا إلهَ إِلَّا الله وأنَّ محمدًا عبدُه ورسولُه، وما مَنَعني من الإسلام عندَه إلَّا تخوُّفًا أن تَظُنُّوا أني إنما أردتُ أخذَ أموالِكم، فلما أدَّاها الله ﷿ إليكم، وفَرغْتُ منها أسلمتُ، ثم خرج حتى قدم على رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم (2) .
Translation: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس فوجی دستے (سریہ) کی طرف پیغام بھیجا جنہوں نے ابوالعاص کا مال قبضے میں لیا تھا اور ان سے فرمایا: ”یہ شخص ہمارے متعلقین میں سے ہے جیسا کہ تم جانتے ہو، اور تم نے اس کا مال حاصل کر لیا ہے، پس اگر تم بھلائی کرو اور اس کا مال اسے واپس لوٹا دو تو ہمیں یہ بات پسند ہے، لیکن اگر تم اسے واپس کرنے سے انکار کرو تو یہ اللہ کی طرف سے دیا گیا وہ مالِ فے ہے جو اس نے تمہیں عطا فرمایا ہے اور تم اس کے زیادہ حقدار ہو۔“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم اسے اس کا مال واپس کر دیں گے۔ راوی کہتے ہیں کہ انہوں نے اس کا سارا مال واپس کر دیا یہاں تک کہ جس کے پاس کوئی رسی تھی وہ رسی لے آیا، جس کے پاس چمڑے کا پرانا مشکیزہ یا پانی کا برتن تھا وہ لے آیا، یہاں تک کہ کوئی لکڑی کی کیل (جو کجاوے میں استعمال ہوتی ہے) لے کر آیا، یہاں تک کہ انہوں نے اس کا مکمل مال واپس کر دیا اور اس میں سے ذرہ برابر بھی کوئی چیز ضائع نہ ہوئی۔ پھر وہ مکہ روانہ ہوئے اور قریش کے ہر اس صاحبِ مال کو اس کا مال پہنچا دیا جس نے ان کے ساتھ تجارت کے لیے سامان بھیجا تھا، پھر ابوالعاص نے پکار کر کہا: ”اے گروہِ قریش! کیا تم میں سے کسی کا کوئی مال میرے پاس باقی ہے جو اسے نہ ملا ہو؟“ انہوں نے کہا: نہیں، اللہ تمہیں بہترین جزا دے، ہم نے تمہیں عہد کا پکا اور نہایت شریف پایا ہے، تب انہوں نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں، اور مجھے تمہارے پاس مکہ میں اسلام لانے سے صرف یہ ڈر مانع تھا کہ کہیں تم یہ نہ سمجھو کہ میں تمہارا مال مارنا چاہتا ہوں، اب جبکہ اللہ نے وہ مال تمہیں ادا کروا دیا اور میں اس ذمہ داری سے فارغ ہو گیا تو اب میں اسلام لاتا ہوں“، پھر وہ وہاں سے ہجرت کر کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو گئے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5111]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5111] [ترقيم الشركة 5071/3]
← Previous Hadith (5110) Back to Bab Next Hadith → (5112)