☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5112
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5112
قال ابن إسحاق: فحدثني داود بن الحُصين، عن عِكْرمة، عن ابن عباس، قال: ردَّ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم زينب بالنكاحِ الأول، لم يُحدِثْ شيئًا بعد ستِّ سنين (1) . ثم إنَّ أبا العاص رَجَعَ إلى مكة بعدما أسلم، فلم يشهد مع النبي صلى الله عليه و آله وسلم مَشهدًا، ثم قَدِمَ المدينةَ بعد ذلك فتُوفّي في ذي الحِجّة من سنة اثنتي عشرة، في خلافة أبي بكر ﵁، وأَوصى إلى الزُّبير بن العَوّام ﵁ (2) . ذكرُ مناقب ضِرار بن الأزوَر الأسَدي الشاعر ﵁ -
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کو پہلے ہی نکاح کی بنیاد پر (ابوالعاص کے پاس) واپس لوٹا دیا اور چھ سال گزر جانے کے بعد بھی کوئی نیا نکاح نہیں پڑھایا۔ پھر ابوالعاص اسلام لانے کے بعد (اپنے معاملات درست کرنے) مکہ واپس چلے گئے تھے اس لیے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ کسی جنگ میں شریک نہیں ہوئے، پھر اس کے بعد وہ مدینہ منورہ آگئے اور سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں سن 12 ہجری کے ماہِ ذی الحجہ میں ان کا انتقال ہوا اور انہوں نے سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کو اپنی وصیتوں کے لیے وصی مقرر کیا تھا۔
سیدنا ضرار بن ازور اسدی شاعر رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر: [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5112]
تخریج الحدیث
«إسناده حسنٌ.» [ترقيم الرساله 5112] [ترقيم الشركة 5071/4]
الحكم على الحديث
إسناده حسنٌ
Grade: إسناده حسنٌ
← Previous Hadith (5111) Back to Bab Next Hadith → (5113)