قال ابن إسحاق: فحدثني يزيد بن رُومانَ، عن عُروة، عن عائشة، قالت: صرخَتْ زينبُ: أيُّها الناس، إني قد أجَرْتُ أبا العاص بن الربيع، قال: فلما سلَّم رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم من صلاته أقبلَ على الناس، فقال:"أيها الناس، هل سمعتُم ما سمعتُ؟" قالوا: نعم، قال:"أما والذي نفسُ محمدٍ بيدِه، ما عَلِمتُ بشيءٍ كان حتى سمعتُ منه ما سمعتُم، إنه يُجِيرُ على المسلمين أدْناهُم"، ثم انصرفَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فدخَل على ابنتِه زينبَ، فقال:"أيْ بُنيّةُ، أَكرِمي مَثْواهُ، ولا يَخلُصْ إليكِ، فإنك لا تَحِلِّين له" (1) .
Translation: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے بلند آواز سے پکارا: اے لوگو! میں نے ابوالعاص بن ربیع کو پناہ دے دی ہے۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز سے سلام پھیرا تو لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”اے لوگو! کیا تم نے وہ سنا جو میں نے سنا؟“ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! مجھے اس بارے میں کچھ علم نہیں تھا یہاں تک کہ میں نے بھی وہی سنا جو تم نے سنا، بے شک مسلمانوں کا ایک ادنیٰ درجہ کا آدمی بھی کسی کو پناہ دے سکتا ہے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وہاں سے اپنی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لے گئے اور فرمایا: ”اے پیاری بیٹی! ان کی ٹھہرنے کی جگہ کو باعزت بنانا (یعنی ان کی مہمان نوازی کرنا) لیکن وہ تمہارے قریب (بطور شوہر) نہ آئیں کیونکہ اب تم ان کے لیے حلال نہیں ہو۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5110]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5110] [ترقيم الشركة 5071/2]