☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4700
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4700
حدثني أبو علي الحافظ، أخبرنا أبو عبد الله محمد بن أحمد بن أيوب الصَّفّار وحُميد بن يونس بن يعقوب الزيّات، قالا: حدثنا محمد بن أحمد بن عِيَاض بن أبي طَيْبة [حدثنا أبي] (2) حدثنا يحيى بن حسّان، عن سليمان بن بلال، عن يحيى بن سعيد، عن أنس بن مالك، قال: كنت أَخدُم رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقُدِّم لرسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم فَرْخٌ مَشْوِيّ، فقال:"اللهم ائتني بأحبِّ خَلْقِكَ إِليك يأكلْ معي من هذا الطَّير"، قال: فقلتُ: اللهمَّ اجعلْه رجلًا من الأنصار، فجاء عليٌّ، فقلت: إنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم على حاجةٍ، ثم جاء فقلتُ: إنَّ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم على حاجةٍ، ثم جاء، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"افتحْ"، فدخلَ، فقال:"ما حَبَسك علَيَّ؟" فقال: إِنَّ هذه آخرُ ثلاثِ كَرّاتٍ يَردُّني أنسٌ، يَزْعُم أَنك على حاجةٍ، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"ما حَمَلك على ما صنعتَ؟" فقلت: يا رسول الله، سمعتُ دعاءَك، فأحببتُ أن يكون رجلًا من قومي، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"إِنَّ الرجل قد يُحبُّ قومَه" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه (2) . وقد رواه عن أنسٍ جماعةً من أصحابه، زيادةٌ على ثلاثين نَفْسًا. ثم صحّتِ الرواية عن عليٍّ وأبي سعيد الخُدْري وسَفِينةَ (1) . وفي حديث ثابت البُناني عن أنس زيادةُ ألفاظٍ:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4650 - ابن عياض لا أعرفه
Translation: طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا، ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں بھنا ہوا پرندہ پیش کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دعا فرمائی: ”اے اللہ! اپنی مخلوق میں سے جو تجھے سب سے زیادہ محبوب ہو، اسے میرے پاس بھیج دے تاکہ وہ میرے ساتھ مل کر یہ پرندہ تناول کرے۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے (اپنے جی میں) دعا کی: اے اللہ! وہ شخص انصار میں سے کوئی ہو۔ اتنے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ آگئے، میں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کسی ضرورت (کام) میں مصروف ہیں، وہ دوبارہ آئے تو میں نے پھر کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کسی ضرورت میں مصروف ہیں، وہ جب (تیسری بار) آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”دروازہ کھول دو۔“ پس وہ داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تمہیں میرے پاس آنے سے کس چیز نے روکے رکھا؟“ انہوں نے عرض کیا: یہ آخری تیسری مرتبہ تھی کہ انس نے مجھے یہ کہہ کر واپس کر دیا کہ آپ کسی کام میں مصروف ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (انس رضی اللہ عنہ سے) پوچھا: ”تمہیں اس طرزِ عمل پر کس چیز نے ابھارا؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے آپ کی دعا سن لی تھی، اس لیے میری خواہش تھی کہ وہ خوش نصیب شخص میری قوم (انصار) میں سے کوئی ہو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک انسان اپنی قوم سے محبت رکھتا ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، اسے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے ان کے شاگردوں کی ایک جماعت نے روایت کیا ہے جن کی تعداد تیس سے زائد ہے، نیز اس کی تائید میں سیدنا علی، سیدنا ابوسعید خدری اور سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہم سے بھی صحیح روایات موجود ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4700]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف، محمد بن أحمد بن عياض تفرّد عن أبيه بمناكير كما قال الذهبي في "تاريخ الإسلام" 6/ 1008، وهذا منها، ومحمد وأبوه - وإن روى عنهما جمع - لم يؤثر توثيقهما في باب الرواية عن أحد من أهل الجرح والتعديل، ولهما علم بالفرائض. وقد تفرد أحمد بن عياض عن ...» [ترقيم الرساله 4700] [ترقيم الشركة 4675] [ترقيم العلميه 4650]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف
← Previous Hadith (4699) Back to Bab Next Hadith → (4701)