أخبرنا عبد الله بن إسحاق الخُراساني، حَدَّثَنَا عبد الله بن رَوْح المَدَائني، حَدَّثَنَا شَبَابة بن سَوّار، حَدَّثَنَا محمد بن طلحة، حَدَّثَنَا كِنانة العَدَوي (1) ، قال: كنتُ فيمن حاصَرَ عثمانَ، قال: قلت: محمدُ بن أبي بكر قتلَه؟ قال: لا، قتلَه جَبَلة بن الأَيْهَم رجلٌ من أهل مِصر (2) . قال: وقيل: قتله قُتَيرة (3) السَّكُوني، فقُتل في الوقت، وقيل: قتلَه كِنانةُ بن بِشْر التُّجِيبي، ولعلهم اشتركُوا في قتله لعنهم الله. وقال الوليد بن عُقبة: ألا إنَّ خيرَ الناسِ بعدَ نبيِّهِ … قَتِيلُ التُّجِيبيّ الذي جاء مِن مصرِ يعني بالتُّجيبي قاتلَ عثمان.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4568 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
کنانہ عدوی سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں ان لوگوں میں شامل تھا جنہوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا محاصرہ کیا ہوا تھا، وہ کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا: کیا محمد بن ابی بکر نے انہیں قتل کیا؟ انہوں نے کہا: نہیں، بلکہ اہل مصر کے ایک شخص جبلہ بن ایہم نے انہیں قتل کیا، راوی کہتے ہیں: اور ایک قول یہ ہے کہ انہیں قتیرہ سکونی نے قتل کیا جو اسی وقت مارا گیا، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ انہیں کنانہ بن بشر تجیبی نے قتل کیا، اور شاید ان سب نے مل کر ان کے قتل میں شرکت کی تھی، اللہ ان پر لعنت کرے، اور ولید بن عقبہ نے (اس پر) یہ اشعار کہے: ”خبردار! اپنے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد لوگوں میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جسے مصر سے آنے والے اس تجیبی نے شہید کر دیا،“ یہاں تجیبی سے مراد عثمان رضی اللہ عنہ کا قاتل ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4617]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن كسابقه، وكنانة: هو مولى صفية، ومحمد بن طلحة: هو ابن مُصرِّف.» [ترقيم الرساله 4617] [ترقيم الشركة 4594] [ترقيم العلميه 4568]
الحكم على الحديث
إسناده حسن كسابقه
Grade: إسناده حسن كسابقه