حدثني أبو الحسن أحمد بن محمد بن إسماعيل بن مِهْران، حدثني أبي، حَدَّثَنَا هارون بن إسحاق الهَمْداني، حَدَّثَنَا عَبْدة بن سليمان، عن إسماعيل بن أبي خالد، عن حُصَين الحارثي، قال: جاء عليُّ بن أبي طالب إلى زيد بن أرقَمَ يعودُه وعندَه قومٌ، فقال عليٌّ: اسكُنوا واسكُتُوا فوالله لا تسألوني عن شيء إلَّا أخبرتُكم، فقال زيدٌ: أنشُدُكَ الله، أنت قتلتَ عثمانَ؟ فأطرَقَ عليٌّ ساعةً، ثم قال: والذي فَلَقَ الحبّةَ وبَرَأ النَّسمة، ما قَتلْتُه، ولا أمرتُ بقتلِه (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4567 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
حصین حارثی سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے تشریف لائے جبکہ وہاں کچھ لوگ موجود تھے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: سکون سے بیٹھو اور خاموش رہو، اللہ کی قسم! تم مجھ سے جس چیز کے بارے میں بھی پوچھو گے میں تمہیں (ضرور) بتاؤں گا، تو زید رضی اللہ عنہ نے کہا: میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں، کیا آپ نے عثمان کو قتل کیا ہے؟ اس پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے تھوڑی دیر کے لیے سر جھکا لیا، پھر فرمایا: اس ذات کی قسم جس نے دانے کو پھاڑا اور جان کو پیدا کیا، نہ میں نے انہیں قتل کیا اور نہ ان کے قتل کا حکم دیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4616]
تخریج الحدیث
«خبر حسن، وهذا إسناد رجاله لا بأس بهم لكن حُصَينًا الحارثي - وهو ابن عبد الرحمن - لم يسمعه من عليّ بن أبي طالب، إنما حدّثَتْه بالقصة سرية بنت زيد بن أرقم، كما رواه غير واحدٍ عن إسماعيل بن أبي خالد.» [ترقيم الرساله 4616] [ترقيم الشركة 4593] [ترقيم العلميه 4567]
Grade: خبر حسن