☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4607
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4607
حَدَّثَنَا عبد الله بن إسحاق بن إبراهيم العَدْل، حَدَّثَنَا يحيى بن أبي طالب، حَدَّثَنَا بشار بن موسى الخَفّاف، حَدَّثَنَا الحاطِبي عبد الرحمن بن محمد، عن أبيه، عن جده، قال: لما كان يومُ الجَمَل خرجتُ أنظُرُ في القَتْلى، قال: فقام عليٌّ والحسن بن علي وعمار بن ياسر ومحمد بن أبي بكر وزيد بن صُوحان يَدُورون في القَتْلى، قال: فأبصرَ الحسنُ بن عليٍّ قتيلًا مكبوبًا على وجهِه، فقلَبَه على قَفاهُ ثم صرخَ، ثم قال: إنا لله وإنا إليه راجعون فَرْخُ قريش واللهِ، فقال له أبوه: مَن هو يا بُنيّ؟ قال: محمد بن طلحة بن عُبيد الله، فقال: إنا لله وإنا إليه راجعون، أما والله لقد كان شابًا صالحًا، ثم قعد كئيبًا حزينًا، فقال له الحسن: يا أبتِ، قد كنتُ أنهاكَ عن هذا المَسيرِ، فغَلَبَك على رأيك فلانٌ وفلانٌ، قال: قد كان ذاك يا بُنيّ، ولوَدِدتُ لو أني متُّ قبل هذا بعشرين سنةً. قال محمد بن حاطب: فقمتُ، فقلت: يا أميرَ المؤمنين، إنا قادِمُون المدينةَ والناسُ سائلونا عن عثمان، فماذا نقول فيه؟ قال: فتكلَّم (1) عمارُ بن ياسر ومحمد بن أبي بكر، فقالا وقالا، فقال لهما عليٌّ: يا عمار، ويا محمد، تقولان: إنَّ عثمانَ استأثر وأساءَ الإمرةَ، وعاقبتُم واللهِ فأسأتُم العُقوبةَ، وستَقدَمُون على حَكَمٍ عَدْلٍ يَحكُم بينكم، ثم قال: يا محمدَ بنَ حاطبٍ، إذا قدمتَ المدينة وسُئلتَ عن عثمان، فقل: كان واللهِ من الذين آمنوا، ثم اتقَوْا وآمَنُوا، ثم اتقَوْا وأحسَنُوا، والله يُحبُّ المحسنين، وعلى الله فليتوكَّل المؤمنون (2)
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4557 - بشار بن موسى الخفاف واه
Translation: طلحہ بابر
محمد بن حاطب کے دادا (حاطب بن حارث) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب جنگ جمل کا دن تھا تو میں مقتولین کی لاشوں کو دیکھنے نکلا، انہوں نے کہا: سیدنا علی، حسن بن علی، عمار بن یاسر، محمد بن ابی بکر اور زید بن صوحان رضی اللہ عنہم مقتولین کے درمیان چکر لگا رہے تھے، پس سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے ایک مقتول کو دیکھا جو اپنے چہرے کے بل گرا ہوا تھا، انہوں نے اسے پیٹھ کے بل پلٹا تو چیخ پڑے اور کہا: ”انا للہ وانا الیہ راجعون، اللہ کی قسم! یہ تو قریش کا شہزادہ ہے،“ ان کے والد (سیدنا علی رضی اللہ عنہ) نے پوچھا: ”اے میرے بیٹے! یہ کون ہے؟“ انہوں نے کہا: ”یہ محمد بن طلحہ بن عبید اللہ ہیں،“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”انا للہ وانا الیہ راجعون، اللہ کی قسم! یہ تو ایک نہایت نیک نوجوان تھا،“ پھر وہ انتہائی غمگین اور رنجیدہ ہو کر بیٹھ گئے، سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: ”اے اباجان! میں آپ کو اس سفر سے روکتا تھا لیکن آپ پر فلاں فلاں کی رائے غالب آگئی،“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے میرے بیٹے! ایسا ہی ہوا، اور میری تو یہ آرزو تھی کہ میں اس واقعے سے بیس سال پہلے ہی وفات پا چکا ہوتا۔“ محمد بن حاطب کہتے ہیں کہ پھر میں کھڑا ہوا اور عرض کیا: ”اے امیر المؤمنین! ہم مدینہ منورہ جا رہے ہیں اور لوگ ہم سے عثمان (رضی اللہ عنہ) کے بارے میں سوال کریں گے، تو ہم ان کے متعلق کیا جواب دیں؟“ راوی کہتے ہیں کہ اس پر عمار بن یاسر اور محمد بن ابی بکر رضی اللہ عنہم بول پڑے اور عثمان رضی اللہ عنہ کے متعلق کچھ باتیں کہیں، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان دونوں سے فرمایا: ”اے عمار اور اے محمد! تم دونوں یہ کہتے ہو کہ عثمان نے (اپنے اقربا کو) ترجیح دی اور امارت کو اچھی طرح نہیں چلایا، اور اللہ کی قسم! تم نے بھی انہیں جو سزا دی وہ نہایت بری تھی، اور تم عنقریب ایک عادل منصف (اللہ تعالیٰ) کے سامنے پیش ہو گے جو تمہارے درمیان فیصلہ فرمائے گا،“ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے محمد بن حاطب! جب تم مدینہ پہنچو اور تم سے عثمان کے بارے میں پوچھا جائے تو کہنا: اللہ کی قسم! وہ ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے ﴿آمَنُوا ثُمَّ اتَّقَوْا وَآمَنُوا ثُمَّ اتَّقَوْا وَأَحْسَنُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ﴾ [سورة المائدة: 93] ”ایمان لائے پھر تقویٰ اختیار کیا اور ایمان لائے، پھر تقویٰ اختیار کیا اور نیک عمل کیے، اور اللہ نیکوکاروں سے محبت کرتا ہے،“ اور مومنوں کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4607]
تخریج الحدیث
«خبر صحيح، وهذا إسناد ضعيف، بشار بن موسى الخَفَّاف اختُلف فيه وهو إلى الضعف أقرب، وعبد الرحمن بن محمد الحاطبي - وهو عبد الرحمن بن عثمان بن إبراهيم بن محمد بن حاطب، نسب هنا إلى جدِّ أبيه - ضعفه أبو حاتم الرازي، وذكره ابن حبان في "الثقات"، فالأقرب ضعفه، لكن ...» [ترقيم الرساله 4607] [ترقيم الشركة 4583] [ترقيم العلميه 4557]
الحكم على الحديث
خبر صحيح
Grade: خبر صحيح
← Previous Hadith (4606) Back to Bab Next Hadith → (4608)