حَدَّثَنَا أبو سهل بن زياد، حَدَّثَنَا أبو قِلابة، حَدَّثَنَا أشهَلُ بن حاتم، حَدَّثَنَا ابن عَون، عن الشَّعْبي قال: ورَثَت عاتِكةُ بنت زيد بن عمرو بن نُفَيل عُمرَ فقالت: عينُ (2) جُودِي بعَبرةٍ ونَحيبِ … لا تَمَلِّي على الإمام الصَّليبِ فَجَّعَتْني المَنُونُ بالفارسِ المُعْ … لم يومَ الهِيَاجِ والتأْييبِ عِصْمةُ الدِّين والمُعِينُ على الدَّه … رِ وغيثُ المَلهُوفِ والمَكرُوبِ قل لأهل الضَّرَّاءِ والبُؤسِ: مُوتُوا … إِذ سَقَتْه المَنُونُ كأسَ شَعُوبِ وقالت عاتكة أيضًا: فَجَّعَني (3) فَيرُوزُ لا دَرَّ دَرُّهُ … بأبيضَ تالٍ للكتابٍ مُنيبِ رؤوفٍ على الأدنى غَليظٍ على العِدَى … أخي ثقةٍ في النائبات نَجيبِ متى ما يقُلْ لا يُكذِبِ القولَ فعلُهُ … سريعٍ إلى الخَيرات غيرِ قَطُوبِ (4) حديث الشُّورى مُخرَّج في"الصحيحين"، لكني قد أوردتُ هاهنا أحرفًا صحيحةً الإسنادِ مُفيدةً غريبةً.
Translation: طلحہ بابر
شعبی سے روایت ہے کہ عاتکہ بنت زید بن عمرو بن نفیل نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا مرثیہ پڑھتے ہوئے کہا: ”اے میری آنکھ! کثرت سے آنسو بہا اور خوب رو، اس مضبوط امام پر (رونے میں) سستی نہ کر، موت نے مجھے اس شاہسوار کے چھن جانے کا دکھ دیا جو جنگ اور حملے کے دن صف اول کا غازی تھا، وہ دین کی جائے پناہ اور وقت کی سختیوں پر معاون تھا اور پسماندہ و دکھی لوگوں کے لیے رحمت کی بارش کی طرح تھا، تکلیف اور فقر زدہ لوگوں سے کہہ دو کہ اب وہ مر جائیں کیونکہ موت نے عمر کو «شَعُوبِ» ”موت“ کا پیالہ پلا دیا ہے۔“ نیز عاتکہ رضی اللہ عنہا نے یہ بھی کہا: ”فیروز (ابولولو) نے مجھے اس گورے رنگ والے شخص کے بارے میں غمزدہ کر دیا، اللہ اسے خیر نہ دے، جو کثرت سے کتاب اللہ کی تلاوت کرنے والے اور اللہ کی طرف رجوع کرنے والے تھے، وہ اپنے قریبیوں پر نہایت مہربان اور دشمنوں پر سخت تھے، مصیبتوں کے وقت ایک قابلِ اعتماد اور شریف بھائی تھے، جب بھی وہ کوئی بات کہتے تو ان کا فعل اس قول کی تکذیب نہیں کرتا تھا، وہ نیکیوں کی طرف تیزی سے لپکنے والے تھے اور ان کے چہرے پر کبھی ترش روئی نہیں ہوتی تھی۔“
امام حاکم فرماتے ہیں: قصہ شوریٰ کی حدیث صحیحین میں موجود ہے، لیکن میں نے یہاں چند ایسی روایات ذکر کی ہیں جن کی اسناد صحیح ہیں اور وہ مفید و نادر معلومات پر مشتمل ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4575]
تخریج الحدیث
«رجاله لا بأس بهم، لكنه مرسل، فإنَّ الشَّعْبي» [ترقيم الرساله 4575] [ترقيم الشركة 4551]
الحكم على الحديث
رجاله لا بأس بهم
Grade: رجاله لا بأس بهم