حَدَّثَنَا أحمد بن يعقوب الثقفي ومحمد بن أحمد الجَلّاب، قالا: حَدَّثَنَا الحسن بن علي بن شَبيب المَعْمَري، حَدَّثَنَا محمد بن الصَّبَّاح، حَدَّثَنَا عبد العزيز بن محمد، عن عُمر مولى غُفرة، عن محمد بن كعب، عن ابن عمر، قال: قال عمر لأصحاب الشُّورى: لله دَرُّهم لو وَلَّوها الأُصيلِعَ كيف يَحمِلُهم على الحقِّ وإِن حُمِل على عُنقه بالسَّيف، قال: فقلتُ: تعلمُ ذلك منه ولا تُولِّيه، قال: إن أستخلِفْ فقد استخلَفَ مَن هو خيرٌ مني، وإن أترُكْ [فقد ترك مَن هو خيرٌ مني (1) ] (2) . ومن فضائل أميرِ المؤمنين ذي النُّورَين عثمانَ بن عفّان ﵁ -
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اصحابِ شوریٰ سے فرمایا: ”اللہ ان (صحابہ) کا بھلا کرے، اگر وہ اس «اُصيلِع» کو خلیفہ بنا دیں تو وہ انہیں حق کے راستے پر چلائیں گے، خواہ ان کی گردن پر تلوار ہی کیوں نہ رکھ دی جائے۔“ ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”آپ یہ بات ان کے بارے میں جانتے ہیں تو پھر انہیں خلیفہ کیوں نہیں بنا دیتے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”اگر میں خلیفہ مقرر کروں تو (میرے لیے اس کی گنجائش ہے کیونکہ) اس ہستی نے بھی خلیفہ مقرر کیا تھا جو مجھ سے بہتر تھی (یعنی ابوبکر صدیق)، اور اگر میں (یہ معاملہ شوریٰ پر) چھوڑ دوں تو (اس کی بھی گنجائش ہے کیونکہ) اس ہستی نے بھی اسے چھوڑ دیا تھا جو مجھ سے بہتر تھی (یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم )۔“
امیر المؤمنین ذوالنورین عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا تذکرہ۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4576]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد من أجل عمر مولى غُفْرة: وهو عمر بن عبد الله المدني. محمد بن الصبّاح: هو الجَرجرائي، ومحمد بن كعب: هو القُرظي.» [ترقيم الرساله 4576] [ترقيم الشركة 4552]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره