حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكَير، عن ابن إسحاق، قال: فحدثني يحيى بن عباد بن عبد الله بن الزُّبير، عن أبيه، عن جده، أنَّ الزُّبير بن العوام قال: والله لقد رأيتُني انظر إلى [خَدَم] (1) هند بنتِ عُتبة وصواحِباتِها مُشمِّراتٍ هَواربَ، ما دونَ أَخْذِهِنّ قليلٌ ولا كثيرٌ، إِذْ مالَتِ الرُّماةُ إلى العسكر حين (2) كشفنا القومَ عنه يُريدُون النَّهْب، وخَلَّوا ظَهْرَنا للخَيلِ، فأُتِينا من أدبارنا، وصرح صارخٌ: ألا إنَّ محمدًا قد قُتِلَ، فانكفأنا وانكفأ القومُ بعد أن أصبنا اللواء حتى ما يَدنُو منه أحدٌ من القوم (1)
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4316 - على شرط مسلم
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں ہندہ بنت عتبہ اور اس کی سہیلیوں کو دیکھ رہا تھا کہ وہ (پنڈلیوں سے) کپڑے اٹھائے ہوئے بھاگ رہی تھیں اور ان کو پکڑنے میں ذرا سی بھی دیر نہ تھی، اسی اثنا میں تیر انداز لشکر گاہ کی طرف مائل ہو گئے جب ہم دشمن کو پیچھے دھکیل چکے تھے، وہ مالِ غنیمت جمع کرنا چاہتے تھے، انہوں نے ہماری پشت کو (دشمن کے) سواروں کے لیے خالی چھوڑ دیا، چنانچہ ہم پر پیچھے سے حملہ کر دیا گیا اور ایک پکارنے والے نے بلند آواز سے پکارا: آگاہ رہو! محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم شہید کر دیے گئے ہیں، اس پر ہم بھی پلٹ پڑے اور دشمن بھی پیچھے ہٹ گیا، حالانکہ اس سے قبل ہم ان کے علمبرداروں کو زیر کر چکے تھے یہاں تک کہ دشمن میں سے کوئی بھی جھنڈے کے قریب نہیں آ رہا تھا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسَّرَايَا/حدیث: 4362]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل ابن إسحاق: وهو محمد بن إسحاق بن يسار.» [ترقيم الرساله 4362] [ترقيم الشركة 4339] [ترقيم العلميه 4316]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
الحكم: إسناده حسن