☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4363
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4363
أخبرني محمد بن محمد بن الحسن القارِزِيّ (2) ، حدثنا علي بن عبد العزيز، حدثنا حجاج بن مِنْهال، حدثنا حماد بن سَلمة، عن محمد بن عمرو، عن أبي سلمة، عن أبي هريرة: أنَّ عمرو بن أُقيش كان له رِبًا في الجاهلية، وكان يمنعُه ذلك الرِّبا من الإسلام، حتى يأخُذَه ثم يُسلِم، فجاء ذات يوم ورسول الله صلى الله عليه و آله وسلم وأصحابه بأحدٍ، فقال: أين سعد بن معاذ، فقيل: بأحدٍ، فقال: أين بنُو أخيه؟ فقيل: بأحدٍ، فسأل عن قومه، فقالوا: بأحدٍ، فأخذ سيفه ورُمحَه، ولبس لأمته، ثم ذهب إلى أُحدٍ، فلما رأوه المسلمون، قالوا: إليك عنا يا عَمْرو، قال: إني قد آمنتُ، فَحَمَلَ فقاتل، فحُمِلَ إلى أهلِه جريحًا، فدخل عليه سعدُ بن مُعاذ، فقال له: جئت غضبًا الله ولرسوله، أم حَمِيّةً وغَضَبًا لقومك؟ فقال: بل جئتُ غَضَبًا الله ولرسوله. فقال أبو هريرة: فدخل الجنة وما صلَّى اللهِ صلاةً (3) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4317 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عمرو بن اقییش کا دورِ جاہلیت کا کچھ سود لوگوں کے ذمہ واجب الادا تھا اور یہی سود انہیں اسلام قبول کرنے سے روک رہا تھا تاکہ وہ اسے پہلے وصول کر لیں اور پھر اسلام لائیں، وہ ایک دن آئے جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ کے صحابہ مقامِ احد پر موجود تھے، انہوں نے پوچھا کہ سعد بن معاذ کہاں ہیں؟ بتایا گیا کہ احد میں، پھر پوچھا کہ ان کے بھتیجے کہاں ہیں؟ کہا گیا کہ احد میں، پھر اپنی قوم کے بارے میں دریافت کیا تو لوگوں نے کہا کہ وہ بھی احد میں ہیں، پس انہوں نے اپنی تلوار اور نیزہ پکڑا، زرہ پہنی اور احد کی طرف روانہ ہو گئے، جب مسلمانوں نے انہیں دیکھا تو کہا کہ اے عمرو! ہم سے دور رہو، انہوں نے جواب دیا کہ میں ایمان لا چکا ہوں، پھر انہوں نے بھرپور حملہ کیا اور قتال کیا یہاں تک کہ زخمی حالت میں اپنے گھر والوں کی طرف لائے گئے، سیدنا سعد بن معاذ ان کے پاس آئے اور ان سے پوچھا کہ تم اللہ اور اس کے رسول کی خاطر غصے میں آئے تھے یا اپنی قوم کی حمیت اور غیرت میں؟ انہوں نے جواب دیا کہ بلکہ میں اللہ اور اس کے رسول کی خاطر غصے میں آیا تھا، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ جنت میں داخل ہو گئے حالانکہ انہوں نے اللہ کے لیے ایک بار بھی نماز نہیں پڑھی تھی۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسَّرَايَا/حدیث: 4363]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل محمد بن عمرو» [ترقيم الرساله 4363] [ترقيم الشركة 4340] [ترقيم العلميه 4317]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن
← Previous Hadith (4362) Back to Bab Next Hadith → (4364)