حدثني أبو بكر بن أبي دارِم الحافظ بالكوفة، حدثنا محمد بن عثمان بن أبي شَيْبة، حدثنا مِنْجاب بن الحارث، حدثني علي بن أبي بكر الرازي، حدثنا إسحاق بن يحيى بن طلحة، عن موسى بن طلحة، عن عائشة، قالت: قال أبو بكر الصديق: لما جالَ الناسُ عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يومَ أُحُدٍ كنتُ في أول من فاءَ إليه، فبَصُرتُ به من بُعدٍ، فإذا أنا برجلٍ قد اعتَقَبني مِن خَلْفي مثلَ الطَّير، يريدُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فإذا هو أبو عُبيدة بن الجراح، وإذا أنا برجُل يرفَعُه مرةً ويَضَعُه أخرى، فقلتُ: أما إذْ أخطأني أن أكون أنا هو، ويجيءُ طلحة، فداك أبي وأمي (1) ، فانتهينا إليه، فإذا طلحةُ يرفعُه مرّةً ويَضعُه أخرى، وإذا بطلحة ستٌّ وستون جراحةً، وقد قَطَعت إحداهن أَكْحَلَه، فإذا رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قد ضُرِب على وَجْنَتَيه، فلَزْقَت حَلْقَتان من حَلَقِ المِغْفَر في وجنتيه، فلما رأى أبو عُبيدة ما برسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، ناشَدَني الله لَمَا أَن خَلَّيتَ بيني وبين رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فانتهز إحداهما بثنِيَّته، فمَدْها فنَدَرَتْ ونَدَرَتْ ثَنيَّتُه، ثم نَظَر إلى الأخرى، فناشَدَني الله لَمَا أَن خَليتَ بيني وبين رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فانتهزها بالثنيَّة الأخرى، فمَدَّها، فنَدَرَتْ ونَدَرَتْ ثَنيَّته، فكان أبو عُبيدة أَثْرَمَ الثَّنايا (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4315 - ابن إسحاق متروك
Translation: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب احد کے دن لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس سے منتشر ہو گئے تو میں ان کی طرف سب سے پہلے پلٹنے والوں میں سے تھا، میں نے دور سے دیکھا کہ ایک شخص پرندے کی طرح تیزی سے میرے پیچھے آ رہا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تک پہنچنا چاہتا ہے، وہ سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ تھے، اور میں نے ایک اور شخص کو دیکھا جو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کبھی اوپر اٹھاتا اور کبھی نیچے رکھتا تھا، میں نے (دل میں) کہا: اگر میں وہ شخص نہ ہو سکا تو کاش وہ طلحہ ہوں، میرے ماں باپ ان پر قربان ہوں، جب ہم آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس پہنچے تو وہ سیدنا طلحہ ہی تھے جو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سہارا دیے ہوئے تھے، طلحہ کو چھیسٹھ زخم آئے تھے اور ایک زخم نے ان کی رگِ اکحل کاٹ دی تھی، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے رخسار مبارک پر چوٹ لگی تھی اور خود (ہیلمٹ) کی دو کڑیاں رخسار میں دھنس گئی تھیں، جب سیدنا ابو عبیدہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی یہ حالت دیکھی تو مجھے اللہ کا واسطہ دے کر کہا کہ میں ان کے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے درمیان سے ہٹ جاؤں، پھر انہوں نے اپنے سامنے کے دانت سے ایک کڑی کو پکڑ کر کھینچا تو وہ نکل آئی مگر ان کا اپنا دانت بھی ٹوٹ کر گر گیا، پھر انہوں نے دوسری کڑی دیکھی اور مجھے دوبارہ اللہ کا واسطہ دے کر ہٹنے کو کہا، انہوں نے اسے بھی دوسرے دانت سے کھینچ کر نکال دیا مگر ان کا وہ دانت بھی گر گیا، یوں سیدنا ابو عبیدہ کے سامنے کے دانت ٹوٹ گئے تھے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسَّرَايَا/حدیث: 4361]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًّا، إسحاق بن يحيى بن طلحة متروك كما قال الذهبي في "تلخيصه"، والمعروف في هذا الخبر ذكر عيسى بن طلحة بن عبيد الله، بدل أخيه موسى، كذلك رواه ابن المبارك وسعيد بن سليمان الواسطي والواقدي وشبابة بن سَوَّار وغيرهم عن إسحاق بن يحيى. وأخرجه ابن حبان (6980) من ...» [ترقيم الرساله 4361] [ترقيم الشركة 4338] [ترقيم العلميه 4315]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًّا
Grade: إسناده ضعيف جدًّا