حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكَير، عن ابن إسحاق (3) ، عن عثمان بن عبد الرحمن، عن عائشة بنت سعد، عن أبيها سعد بن أبي وقاص، قال: لما جالَ الناسُ عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم تلك الجولة يوم أُحُدٍ، تَنحَّيتُ، فقلت: أذُودُ عن نفسي، فإما أن أستشهَد، وإما أن أنجو حتى ألقى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فبينا أنا كذلك إذا برجُلٍ مُخَمِّرٍ وجهَه ما أَدري مَن هو، فأقبل المُشركون حتى قلتُ: قد رَكِبُوه، ملأ يده من الحصى، ثم رمى به في وجوههم فتنكَّبوا على أعقابهمُ القَهْقَرى، حتى يأتُوا الجَبَلَ، ففعل ذلك مرارًا، ولا أدري من هو وبيني وبينه المقدادُ بن الأسود، فبينا أنا أُريدُ أن أسأل المقداد عنه إذ قال المِقدادُ: يا سعدُ، هذا رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يَدعوك، فقلت: وأين هو؟ فأشار لى المقداد إليه، فقمت وكأنه لم يُصِبْني شيءٌ من الأذى، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"أين كنتَ اليومَ يا سعدُ؟" فقلتُ: حيث رأيت يا رسول الله، فأجلسني أمامه، فجعلْتُ أرمي وأقولُ: اللهم سهمُك فازم به عَدُوَّك، ورسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"اللهم استجب لسعدٍ، اللهم سَدِّد لسعد رَمْيتَه، إيها سعدُ، فداك أبي وأمي"، فما من سهمٍ أرمي به إِلَّا قالَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"اللهمَّ سَدِّدْ رَمْيته، وأجِبْ دعوته، إيهًا سعدُ"، حتى إذا فرغتُ مِن كِنانتي نَثَرَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم ما في كنانته فنَبَلَني سَهمًا نَضِيًّا، قال: وهو الذي قد رِيْشَ، وكان أشدَّ من غيره (1) . قال الزُّهْري: إنَّ السِّهام التي رمَى بها سعدٌ يومئذٍ كانت ألف سهمٍ.
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4314 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب احد کے دن لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس سے منتشر ہو گئے تو میں ایک طرف ہو گیا اور میں نے (دل میں) کہا: میں اپنا دفاع کروں گا، یا تو میں شہید ہو جاؤں گا یا پھر نجات پا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے جا ملوں گا، میں اسی کیفیت میں تھا کہ اچانک ایک شخص نظر آیا جس نے اپنا چہرہ ڈھانپ رکھا تھا، مجھے معلوم نہ تھا کہ وہ کون ہیں، اتنے میں مشرکوں نے یلغار کر دی یہاں تک کہ میں نے سوچا کہ وہ اس شخص پر غالب آ جائیں گے، مگر اس شخص نے اپنی مٹھی کنکریوں سے بھری اور ان کے چہروں پر ماری جس سے وہ پیٹھ پھیر کر الٹے پاؤں پہاڑ کی طرف بھاگنے پر مجبور ہو گئے، انہوں نے ایسا کئی بار کیا، میں نہیں جانتا تھا کہ وہ کون ہیں جبکہ میرے اور ان کے درمیان مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ تھے، میں مقداد سے ان کے بارے میں پوچھنا ہی چاہتا تھا کہ مقداد رضی اللہ عنہ نے کہا: اے سعد! یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہیں جو تمہیں بلا رہے ہیں، میں نے پوچھا: وہ کہاں ہیں؟ تو مقداد رضی اللہ عنہ نے ان کی طرف اشارہ کیا، میں کھڑا ہوا تو مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے مجھے کوئی تکلیف پہنچی ہی نہ ہو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے سعد! آج تم کہاں تھے؟“ میں نے عرض کیا: وہیں جہاں آپ نے مجھے دیکھا، اے اللہ کے رسول! پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے اپنے سامنے بٹھا لیا، میں تیر چلانے لگا اور یہ دعا کرنے لگا: «اللَّهُمَّ سَهْمُكَ فَازِمْ بِهِ عَدُوَّكَ» ”اے اللہ! یہ تیرا تیر ہے، اس کے ذریعے اپنے دشمن کو ہلاک کر دے“، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرما رہے تھے: «اللَّهُمَّ اسْتَجِبْ لِسَعْدٍ، اللَّهُمَّ سَدِّدْ لِسَعْدٍ رَمْيَتَهُ، إِيهًا سَعْدُ، فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي» ”اے اللہ! سعد کی دعا قبول فرما، اے اللہ! سعد کے نشانے کو درست فرما، اے سعد! خوب تیر چلاؤ، میرے ماں باپ تم پر قربان ہوں“، میں جو بھی تیر چلاتا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یہی فرماتے: ”اے اللہ! اس کا نشانہ درست کر دے اور اس کی دعا قبول فرما، اے سعد! خوب تیر چلاؤ“، یہاں تک کہ جب میں اپنے ترکش سے فارغ ہو گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے ترکش کی چیزیں بکھیر دیں اور مجھے ایک عمدہ اور تیز دھار والا تیر عطا فرمایا، راوی کہتے ہیں: وہ ایسا تیر تھا جس پر پر لگے ہوئے تھے اور وہ دوسرے تیروں کے مقابلے میں زیادہ تیز تھا، امام زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس دن سعد رضی اللہ عنہ نے جو تیر چلائے ان کی تعداد ایک ہزار تھی۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسَّرَايَا/حدیث: 4360]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًّا، عثمان بن عبد الرحمن» [ترقيم الرساله 4360] [ترقيم الشركة 4337] [ترقيم العلميه 4314]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًّا
Grade: إسناده ضعيف جدًّا