☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4337
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4337
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكير، عن عمر بن ذر قال: حدثنا مُجاهد، عن أبي هريرة قال: كان أهل الصُّفَّة أضيافَ الإسلام، لا يأوون إلى أهل ولا مالٍ، ووالله الذي لا إله إلا هو إن كنتُ لأعتَمِدُ بكَبدي إلى الأرض من الجوع، وأشدُّ الحَجَر على بطني من الجوع، ولقد قعَدتُ يومًا على طريقهم الذي يَخرُجون فيه، فمَرَّ بي أبو بَكْر فسألته عن آيةٍ من كتاب الله ما أسأله إلا ليستتبعني، فمرَّ ولم يفعل، ثم مَرَّ عمر، فسألته عن آية من كتاب الله ما أسأله إلا ليستَتْبِعَني، فمَرَّ ولم يفعل، ثم مَرَّ أبو القاسم صلى الله عليه و آله وسلم فتبسم حين رآني، وقال:"أبا هر" قلت: لبيك يا رسول الله، فقال:"الْحَقْ" ومضى، فاتَّبَعْتُه، ودخل منزله، فاستأذنته فأذن لي، فوجد لبنًا في قدح، فقال:"من أين لكم هذا اللبن؟" فقيل: أهداهُ لنا فلانٌ، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"أبا هِرّ" فقلت: لبيك، فقال:"الْحَق أهلَ الصُّفّة فادعُهُم"، فهم أضيافُ الإسلام، لا يَأوُون على أهل ولا على مال، إذا أتته صدقةٌ بعثَ بها إليهم ولم يتناول منها شيئًا، وإذا أتته هدية أرسل إليهم، فأصابَ منها وأشرَكَهم فيها، فَسَاءني ذلك، وقلت: ما هذا القَدَحُ بين أهل الصُّفّة، وأنا رسوله إليهم، فيأمرني أن أُدَوِّره عليهم، فما عَسَى أَن يُصيبني منه، وقد كنتُ أرجو أن يصيبني منه ما يُغنيني؟ ولم يكن بُدٌّ من طاعةِ الله وطاعة رسوله صلى الله عليه و آله وسلم، فأتيتهم فدعوتُهم. فلما دخَلُوا عليه، وأخذُوا مَجالِسَهم قال:"أبا هِرِّ، خُذِ القَدَحَ فَأَعطِهِم" فأخذتُ القَدَحَ فجعلتُ أنا وله الرجل، فيشربُ حتى يَرْوَى، ثم يَرُدُّه، وأنا وله الآخَرَ فيشربُ، حتى انتهيتُ به إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم وقد روي القومُ كلهم، فأخذ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم القَدَحَ فوضَعَه على يديه، ثم رفع رأسه إليَّ فتبسم، وقال:"أبا هر"، فقلت: لبيك يا رسول الله، فقال:"اقعُدْ فاشرب"، فشربتُ، ثم قال:"اشرب" فشربتُ، ثم قال:"اشرب" فشربتُ، فلم أزل أشربُ ويقول:"اشرب" حتى قلتُ: والذي بعثك بالحقِّ ما أجد له مسلكًا، فأَخَذَ القَدَحَ، فَحَمِدَ الله وسمَّى ثم شَرِب (1) . صحيح على شرط الشيخين ولم يخرجاه بهذه السياقة (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4291 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: اہل صفہ اسلام کے مہمان تھے، ان کا نہ کوئی گھر بار تھا اور نہ مال و دولت، اور اس اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں! میں بھوک کی شدت سے اپنے جگر (پیٹ) کو زمین پر ٹکا دیا کرتا تھا اور کبھی بھوک کی وجہ سے اپنے پیٹ پر پتھر باندھ لیا کرتا تھا، ایک دن میں ان کے راستے پر بیٹھ گیا جہاں سے وہ نکلا کرتے تھے، پس وہاں سے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ گزرے تو میں نے ان سے کتاب اللہ کی ایک آیت کے بارے میں سوال کیا اور میرا مقصد صرف یہ تھا کہ وہ مجھے اپنے ساتھ لے جائیں (تاکہ کچھ کھانے کو مل جائے)، مگر وہ گزر گئے اور ایسا نہ کیا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ گزرے، میں نے ان سے بھی کتاب اللہ کی ایک آیت کے بارے میں پوچھا اور میرا مقصد یہی تھا کہ وہ مجھے اپنے ساتھ لے جائیں، مگر وہ بھی گزر گئے اور ایسا نہ کیا، پھر وہاں سے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے تو مجھے دیکھ کر مسکرائے اور فرمایا: ”اے ابوہریرہ!“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں حاضر ہوں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میرے ساتھ چلو“ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آگے چل دیے، میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے ہو لیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے گھر میں داخل ہوئے، میں نے اجازت طلب کی تو مجھے اجازت مل گئی، وہاں پیالے میں کچھ دودھ موجود تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”تمہارے پاس یہ دودھ کہاں سے آیا؟“ بتایا گیا کہ فلاں شخص نے آپ کے لیے ہدیہ بھیجا ہے، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوہریرہ!“ میں نے عرض کیا: لبیک، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اہل صفہ کے پاس جاؤ اور انہیں بلا کر لاؤ“، وہ اسلام کے مہمان تھے، نہ ان کا کوئی گھر تھا نہ مال، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس صدقہ آتا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کی طرف بھیج دیتے اور خود اس میں سے کچھ تناول نہ فرماتے، اور جب ہدیہ آتا تو ان کی طرف پیغام بھیجتے اور خود بھی اس میں سے تناول فرماتے اور انہیں بھی اس میں شریک کرتے، مجھے یہ بات (ان کو بلانا) کچھ ناگوار گزری اور میں نے (دل میں) کہا: ان تمام اہل صفہ کے لیے اس ایک پیالے کی کیا حقیقت ہے؟ میں تو صرف ان کو بلانے والا قاصد ہوں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے حکم دیں گے تو میں یہ پیالہ ان کے درمیان گھماؤں گا، بھلا اس میں سے مجھے کیا ملے گا حالانکہ مجھے امید تھی کہ اس میں سے مجھے اتنا ملے گا جو میری ضرورت پوری کر دے؟ لیکن اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اطاعت کے سوا کوئی چارہ نہ تھا، چنانچہ میں ان کے پاس گیا اور انہیں بلا لایا، جب وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اپنی جگہوں پر بیٹھ گئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوہریرہ! پیالہ پکڑو اور انہیں دو“، میں نے پیالہ پکڑ لیا اور ایک ایک شخص کو دینے لگا، وہ شخص پیتا یہاں تک کہ سیراب ہو جاتا پھر پیالہ واپس کر دیتا، یہاں تک کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تک پہنچ گیا اور تمام لوگ سیراب ہو چکے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پیالہ پکڑا اور اسے اپنے مبارک ہاتھوں پر رکھا، پھر اپنا سر مبارک میری طرف اٹھایا اور مسکرا کر فرمایا: ”اے ابوہریرہ!“ میں نے عرض کیا: لبیک یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اب بیٹھ جاؤ اور پیو“، میں نے پیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پیو“، میں نے پھر پیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم برابر فرماتے رہے: ”پیو“ یہاں تک کہ میں نے عرض کیا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے! اب میں اس (دودھ) کے لیے مزید کوئی جگہ نہیں پا رہا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پیالہ پکڑا، اللہ کی حمد بیان کی، «بسم اللہ» پڑھی اور خود نوش فرمایا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْهِجْرَةِ/حدیث: 4337]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل أحمد بن عبد الجبار» [ترقيم الرساله 4337] [ترقيم الشركة 4314] [ترقيم العلميه 4291]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (4336) Back to Bab Next Hadith → (4338)