حدثنا الحسن بن يعقوب العَدْل وأحمد بن محمد بن عبد الله القطان، قالا: حدثنا يحيى بن أبي طالب، حدثنا علي بن عاصم، عن داود بن أبي هند. وحدثني علي بن عيسى، حدثنا محمد بن عمرو الحَرَشي، حدثنا يحيى بن يحيى، حدثنا علي بن مسهر، عن داود بن أبي هِنْد، عن أبي حَرْب بن أبي الأسود، قال: حدثني طلحة النضري (1) ، قال: كان الرجل منا إذا قدم المدينة، فكان له بها عريفٌ نَزلَ على عَرِيفه، فإن لم يكن له بها عَريفٌ نَزلَ الصُّفَّة، فقدمتُ المدينة ولم يَكُن لي بها عريفٌ [فنزلتُ الصُّفّةَ] (2) فكان يُجرَى علينا مِن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم كلَّ يومٍ مُدٌّ من تمر بين اثنين، ويكسونا الخُنُفَ، فصلى بنا رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم بعض صلوات النهار، فلما سَلّم ناداه أهلُ الصُّفّة يمينًا وشمالًا: يا رسول الله، أحرق بطونَنا التمر، وتخرقت عنا الخُنُف، فمالَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم إلى مِنبَرِه فَصَعِدَه، فَحَمِد الله وأثنى عليه، ثم ذكر الشِّدةَ ما لقي من قومه، حتى قال:"فلقد أتى عليّ وعلى صاحبي بضع عشرة وما لي وله طعامٌ إلَّا البَرِير" - قال: قلت لأبي حرب: وأي شيء البَرِير؟ قال: طعام رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، ثَمَرُ الأراك -"فقَدِمْنا على إخواننا هؤلاء من الأنصار، وعُظْمُ طعامهم التمر، فواسونا فيه، والله لو أجد لكم الخبز واللحم لأشبعتكُم منه، ولكن عسى أن تُدركوا زمانًا حتى يُغدَى على أحدِكُم بجَفْنةٍ، ويُراحَ عليه بأخرى". قال: فقالوا: يا رسول الله: أنحنُ اليوم خيرٌ أم ذاك اليوم؟ قال:"بل أنتم اليوم خيرٌ، أنتم اليوم مُتحابُّون، وأنتم يومئذٍ يضرب بعضُكم رقاب بعضٍ - أُراه قال: متباغضُون -" (1) . هذا لفظ حديث أبي سهل القطان، وحديث يحيى بن يحيى على الاختصار.
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4290 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
طلحہ نضری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم میں سے جب کوئی شخص مدینہ آتا اور اس کا وہاں کوئی واقف کار (عریف) ہوتا تو وہ اپنے اس واقف کار کے ہاں ٹھہر جاتا، لیکن اگر اس کا وہاں کوئی واقف کار نہ ہوتا تو وہ صفہ میں قیام کرتا، چنانچہ میں مدینہ آیا اور میرا وہاں کوئی واقف کار نہیں تھا، پس میں صفہ میں ٹھہر گیا، وہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جانب سے ہمیں روزانہ دو آدمیوں کے درمیان کھجور کا ایک مد (تقریباً 625 گرام) دیا جاتا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمیں موٹا سوتی کپڑا (خنف) پہناتے تھے، ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں دن کی کوئی نماز پڑھائی، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سلام پھیرا تو اہل صفہ نے دائیں بائیں سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو آواز دی: یا رسول اللہ! ان کھجوروں نے ہمارے پیٹ جلا دیے ہیں اور ہمارے یہ موٹے کپڑے بھی پھٹ گئے ہیں، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے منبر کی طرف مڑے اور اس پر تشریف فرما ہوئے، پھر اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور ان سختیوں کا ذکر کیا جو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی قوم سے برداشت کیں، یہاں تک کہ فرمایا: ”بلاشبہ مجھ پر اور میرے ساتھی پر دس سے زائد ایسے دن گزرے ہیں جب میرے اور اس کے پاس کھانے کے لیے پیلو کے پھل «البَرِير» کے سوا کچھ نہ تھا“ - راوی کہتے ہیں کہ میں نے ابو حرب سے پوچھا: یہ «البَرِير» کیا چیز ہے؟ انہوں نے کہا: یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خوراک یعنی پیلو کے درخت کا پھل تھا - (آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے فرمایا:) ”پھر ہم اپنے ان انصاری بھائیوں کے پاس آئے جن کی بڑی خوراک کھجوریں ہیں، تو انہوں نے اس میں ہماری غمخواری کی، اللہ کی قسم! اگر میں تمہارے لیے روٹی اور گوشت پاتا تو ضرور تمہیں اس سے سیر کر دیتا، لیکن امید ہے کہ تم ایسا زمانہ پاؤ گے جب تم میں سے کسی کے پاس صبح و شام (کھانے کے) بڑے بڑے پیالے لائے جائیں گے“، راوی کہتے ہیں کہ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہم اس دن بہتر ہوں گے یا آج کے دن؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بلکہ تم آج کے دن بہتر ہو، تم آج ایک دوسرے سے محبت کرنے والے ہو جبکہ اس دن تم ایک دوسرے کی گردنیں مارو گے“ - راوی کا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: ”تم ایک دوسرے سے بغض رکھو گے“ -
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْهِجْرَةِ/حدیث: 4336]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح من جهة علي بن مسهر، وعلي بن عاصم في الإسناد الآخر - وهو الواسطي - فيه ضعف، وهو متابع، لكن قوله في آخر الحديث: فقالوا: يا رسول الله: أنحنُ اليوم خيرٌ … إلى آخره، ليس من حديث طلحة النَّصْري، إنما رواه داود بن أبي هند عن الحسن البصري ...» [ترقيم الرساله 4336] [ترقيم الشركة 4313] [ترقيم العلميه 4290]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح من جهة علي بن مسهر
Grade: إسناده صحيح من جهة علي بن مسهر