☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4229
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4229
حدثنا أبو جعفر البغدادي لفظًا، حدثنا علي بن عبد العزيز، حدثنا عمرو بن عَون الواسِطيّ، حدثنا خالد بن عبد الله، عن داود بن أبي هند، عن العباس بن عبد الرحمن، عن كِنْدِير بن سعيد، عن أبيه، قال: حَجَجْتُ في الجاهلية، فإذا أنا برجل يطوفُ بالبيت، وهو يَرتَجِزُ ويقول: ربِّ رُدَّ إليَّ راكِبِي مُحمَّدا … يا ربِّ رُدَّه إليَّ واصطَنِعْ عندي يَدا فقلتُ: مَن هذا؟ فقالوا: عبد المطَّلب بن هاشم، بَعَثَ بابن ابنه محمدٍ في طلب إبل له ولم يبعثه في حاجةٍ إلّا أنْجَحَ فيها، وقد أبطأَ عليه، فلم يَلبَثْ أن جاء محمدٌ والإبلُ، فاعتَنَقَه، وقال: يا بُنيّ، لقد جَزِعتُ عليك جَزَعًا لم أَجْزَعْه على شيءٍ قطُّ، والله لا أبعثُك في حاجةٍ أبدًا، ولا تُفارِقُني بعد هذا أبدًا (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وقد اتفق الشيخان من أسامي رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم على محمد وأحمد والحاشِر والعاقِب والماحِي:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4184 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
کندیر بن سعید اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں نے جاہلیت کے دور میں حج کیا تو میں نے ایک شخص کو دیکھا جو بیت اللہ کا طواف کر رہا تھا اور وہ یہ رجزیہ اشعار پڑھ رہا تھا: «رَبِّ رُدَّ إِلَيَّ رَاكِبِي مُحَمَّدًا … يَا رَبِّ رُدَّهُ إِلَيَّ وَاصْطَنِعْ عِندِي يَدًا» ”اے میرے رب! میرا سوار محمد مجھے واپس لوٹا دے، اے میرے رب! اسے میری طرف واپس بھیج دے اور مجھ پر یہ احسان فرما دے۔“ میں نے پوچھا: یہ کون ہیں؟ لوگوں نے بتایا: یہ عبدالمطلب بن ہاشم ہیں، انہوں نے اپنے پوتے محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کو اپنے گمشدہ اونٹوں کی تلاش میں بھیجا ہے، اور وہ جس کام کے لیے بھی انہیں بھیجتے ہیں وہ ہمیشہ کامیاب ہو کر لوٹتے ہیں، لیکن اس بار انہیں آنے میں دیر ہو گئی ہے۔ ابھی تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) اونٹ لے کر آ پہنچے، تو عبدالمطلب نے انہیں گلے لگا لیا اور کہا: اے میرے پیارے بیٹے! میں تمہارے لیے اتنا زیادہ بے چین ہوا کہ کبھی کسی چیز کے لیے اتنا غمزدہ نہیں ہوا تھا، اللہ کی قسم! اب میں تمہیں کبھی کسی کام کے لیے (تنہا) نہیں بھیجوں گا اور نہ ہی تم اب کبھی مجھ سے جدا ہو گے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ اور شیخین نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اسماء گرامی میں محمد، احمد، حاشر، عاقب اور ماحی پر اتفاق کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/ذكر أخبار سيد المرسلين صلى الله عليه وآله وسلم/حدیث: 4229]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن إن شاء الله، العباس بن عبد الرحمن - وهو ابن ربيعة بن الحارث مولى بني هاشم - روى عن جمع من الصحابة، وروى عنه داود بن أبي هند وعاصم بن سليمان الأحول، وكندير بن سعيد - وإن لم يرو عنه غير العباس هذا - تابعي كبير، وقيل: له ...» [ترقيم الرساله 4229] [ترقيم الشركة 4206] [ترقيم العلميه 4184]
الحكم على الحديث
إسناده حسن إن شاء الله
Grade: إسناده حسن إن شاء الله
← Previous Hadith (4228) Back to Bab Next Hadith → (4230)