حدَّثنا أبو عمرو عثمان بن عبد الله بن السَّمّاك ببغداد، حدَّثنا عبد الرحمن بن محمد بن منصور الحارثي، حدَّثنا معاذ بن هشام، حدثني أبي، عن قَتَادةَ، عن مُطرِّف ابن عبد الله بن الشِّخير، أنَّ أباه حدَّثه قال: انتهيتُ إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم وهو يقرأ ﴿أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ﴾، وهو يقول:"يقول ابنُ آدمَ: مالي مالي، وهل لكَ من مالِك إلا ما أكلتَ فأفنَيتَ، أو لَبِستَ فأبلَيتَ، أو تصدَّقتَ فأمضَيتَ؟" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، وليس من شرط الشيخين، فليس لعبد الله بن الشِّخِّير راوٍ غيرُ ابنِه مطرِّف، نظرتُ فإذا مسلمٌ قد أخرجه من حديث شعبة عن قَتادةَ مختصرًا (2) !
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3969 - أخرجه مسلم مختصرا
Translation: طلحہ بابر
مطرف بن عبداللہ بن شخیر رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ﴿أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ﴾ [سورة التكاثر] کی تلاوت فرما رہے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرما رہے تھے: ”ابن آدم کہتا ہے: میرا مال، میرا مال! حالانکہ تیرے مال میں سے تیرا تو صرف وہی ہے جو تو نے کھا کر ختم کر دیا، یا پہن کر پرانا کر دیا، یا صدقہ کر کے آگے بھیج دیا۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن یہ شیخین کی شرط پر نہیں ہے، کیونکہ عبداللہ بن شخیر کا ان کے بیٹے مطرف کے علاوہ کوئی راوی نہیں ہے۔ تاہم جب میں نے غور کیا تو معلوم ہوا کہ امام مسلم نے اسے شعبہ کی حدیث سے، جو قتادہ سے مروی ہے، مختصراً روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 4013]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل عبد الرحمن بن محمد الحارثي، وقد توبع.» [ترقيم الرساله 4013] [ترقيم الشركة 3991] [ترقيم العلميه 3969]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح