☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 378
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 378
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا الربيع بن سليمان، أخبرنا الشافعي، أخبرنا سفيان، عن هشام بن حُجَير قال: كان طاووسٌ يصلي ركعتين بعد العصر، فقال له ابن عباس: اترُكْها، فقال: إنما يُنهَى عنهما أن تُتَّخَذَ سُلَّمًا أن يُوصِلَ ذلك إلى غروب الشمس، قال ابن عباس: فإنَّ النبي صلى الله عليه و آله وسلم وقد نهى عن صلاةٍ بعد العصر، وما أدري أيُعذَّب عليه أم يُؤجَر، لأنَّ الله يقول: ﴿وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَمْرًا أَنْ يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ﴾ [الأحزاب: 36] (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط الشيخين موافقٌ لما قدَّمنا ذِكرَه من الحثِّ على اتباع السُّنة، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 373 - على شرطهما
Translation: طلحہ بابر
ہشام بن حجیر سے روایت ہے کہ طاؤس عصر کے بعد دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے، تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ان سے فرمایا: اسے چھوڑ دو؛ انہوں نے کہا: ان سے اس لیے منع کیا گیا ہے کہ انہیں غروبِ آفتاب تک پہنچنے کا ذریعہ نہ بنا لیا جائے؛ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عصر کے بعد (ہر قسم کی) نماز سے منع فرمایا ہے، اور میں نہیں جانتا کہ تمہیں اس پر عذاب ہوگا یا ثواب، کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَمْرًا أَنْ يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ﴾ ”اور کسی مومن مرد اور مومن عورت کے لیے یہ گنجائش نہیں ہے کہ جب اللہ اور اس کا رسول کسی معاملے کا فیصلہ فرما دیں تو انہیں اپنے معاملے میں کوئی اختیار باقی رہے۔“ [سورة الأحزاب: 36]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے اور سنت کی اتباع کی ترغیب کے موافق ہے، لیکن انہوں نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 378]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن،إن شاء الله من أجل هشام بن حجير سفيان: هو ابن عيينة» [ترقيم الرساله 378] [ترقيم الشركة 372] [ترقيم العلميه 373]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن
← Previous Hadith (377) Back to Bab Next Hadith → (379)