☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مستدرک الحاکم

حدیث نمبر: 3633
کتب← مستدرک الحاکم← ابواب← باب← حدیث نمبر 3633
حدیث نمبر: 3633 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حدثنا أبو أحمد الحسين بن علي التميمي، حدثنا أبو بكر محمد بن إسحاق بن خُزَيمة، حدثنا نَصْر بن علي، حدثنا المعتمِر بن سليمان، عن أبيه، عن عطاء بن السائب، عن عِكْرمة، عن ابن عبّاس قال: لما نَزَلَت ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾، قال:"كلُّها في صُحُف إبراهيم" فلما نزلت: ﴿وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَى﴾ فَبلغ ﴿وَإِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفَّى﴾ [النجم: 1 - 37] ، قال:"وَفَّى"، ﴿أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى﴾ إلى قوله: ﴿هَذَا نَذِيرٌ مِنَ النُّذُرِ الْأُولَى﴾ [النجم: 38 - 56] (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3591 - صحيح
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب سورت ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ نازل ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تمام (تعلیمات) حضرت ابراہیم علیہ السلام کے صحیفوں میں بھی موجود ہیں۔“ پھر جب سورت ﴿وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَى﴾ نازل ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس مقام پر پہنچے ﴿وَإِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفَّى﴾ ”اور ابراہیم (علیہ السلام) جس نے (وفاداری کا) حق پورا کر دیا۔“ [النجم: 37] تو فرمایا: ”اس نے حق پورا کر دیا“ کہ ﴿أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى﴾ ”کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا“ سے لے کر اس فرمان ﴿هَذَا نَذِيرٌ مِنَ النُّذُرِ الْأُولَى﴾ ”یہ (رسول) بھی پہلے ڈرانے والوں میں سے ایک ڈرانے والا ہے“ [النجم: 38 - 56] تک کی تمام ذمہ داریاں ادا کر دیں۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3633]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،وقد سلف برقم (2967).» [ترقيم الرساله 3633] [ترقيم الشركة 3612] [ترقيم العلميه 3591]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
پچھلی حدیث → (3632) باب پر واپس ← اگلی حدیث (3634)