حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، أخبرنا ابن وَهْب قال: سمعت سفيان بن عُيَينة يحدِّث عن بَيَانٍ، عن عامر الشَّعْبي، عن قَرَظَة بن كعب قال: خرجنا نريد العراقَ، فمشى معنا عمرُ بنُ الخطّاب إلى صَرَارٍ فتوضَّأ ثم قال: أتدرون لم مشيتُ معكم؟ قالوا: نعم، نحن أصحابُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم مشيتَ معنا، قال: إنكم تأتون أهلَ قرية لهم دَوِيّ بالقرآن كدَوِيِّ النحل، فلا تبدؤونهم بالأحاديث فيَشغَلُونكم (1) ، جَرَّدوا القرآنَ وأَقِلُّوا الروايةَ عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، وامضُوا وأنا شريكُكم. فلما قدم قَرَظةُ قالوا: حدِّثنا، قال: نهانا ابن الخطّاب (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد له طرقٌ تُجمَع ويُذاكَر بها، وقَرَظةُ بن كعب الأنصاري صحابيٌّ سمع من رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، ومن شرطنا في الصحابة أن لا نَطوِيَهم، وأما سائر رواته فقد احتجَّا به.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 347 - صحيح وله طرق
Translation: طلحہ بابر
عامر شعبی سے روایت ہے کہ قرظہ بن کعب نے کہا: ہم عراق جانے کے ارادے سے نکلے تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ صرار تک ہمارے ساتھ پیدل چلے، وضو کیا اور پھر فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ میں تمہارے ساتھ کیوں پیدل چلا؟ انہوں نے کہا: ہاں، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب ہیں اس لیے آپ ہمارے ساتھ چلے؛ انہوں نے فرمایا: تم ایک ایسی بستی کے لوگوں کے پاس جا رہے ہو جہاں قرآن کی ایسی آوازیں گونجتی ہیں جیسے شہد کی مکھیوں کی بھنبھناہٹ ہو، پس تم ان کے پاس جاتے ہی احادیث کا آغاز نہ کر دینا کہ وہ تمہیں مشغول کر دیں، تم قرآن کو خالص رکھو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے (احادیث کی) روایت کم کرو، تم جاؤ میں (اس فیصلے میں) تمہارا شریک ہوں۔ پھر جب قرظہ وہاں پہنچے تو لوگوں نے کہا: ہمیں حدیث سنائیے؛ انہوں نے کہا: ہمیں ابن خطاب (عمر رضی اللہ عنہ) نے منع فرمایا ہے۔
یہ ایک صحیح اسناد والی حدیث ہے جس کے کئی طرق ہیں جنہیں جمع کیا جاتا ہے، اور قرظہ بن کعب انصاری صحابی ہیں جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنا ہے، اور صحابہ کے بارے میں ہماری شرط یہ ہے کہ ہم انہیں نظر انداز نہیں کریں گے، جبکہ باقی راویوں سے شیخین نے احتجاج کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 352]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، بيان: هو ابن بِشْر أبو بشر الأحمسي» [ترقيم الرساله 352] [ترقيم الشركة 346] [ترقيم العلميه 347]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح