حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا العباس بن محمد الدُّورِي، حدثنا أبو عاصم، حدثنا ثَوْر بن يزيد، حدثنا خالد بن مَعْدان، عن عبد الرحمن بن عمرو السُّلَمي، عن العِرْباض بن سارِيَة قال: صلَّى لنا رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم صلاةَ الصبح، ثم أقبلَ علينا فوَعَظَنا مَوعِظةً وَجِلَت منها القلوب، وذَرَفَت منها العيون، فقلنا: يا رسول الله، كأنها موعظةُ مُودِّعٍ، فأَوصِنا، قال:"أُوصِيكُم بتقوى الله والسمعِ والطاعةِ وإنْ أُمّرَ عليكم عبدٌ (1) ، فإنه من يَعِشْ منكم فسيَرى اختلافًا كثيرًا، فعليكم بسُنَّتي وسُنَّةِ الخلفاءِ الراشدين المهديِّين، عَضُّوا عليها بالنَّواجِذ، وإياكم ومُحدَثاتِ الأمور، فإنَّ كلَّ بِدْعةٍ ضلالةٌ" (2) .
هذا حديث صحيح ليس له علَّة، وقد احتَجَّ البخاريُّ بعبد الرحمن بن عمرو وثَوْر بن يزيد، وروى هذا الحديث في أول كتاب الاعتصام بالسُّنة (3) ، والذي عندي أنهما رحمهما الله توهما أنه ليس له راوٍ عن خالد بن مَعْدانَ غير ثور بن يزيد، وقد رواه محمد بن إبراهيم بن الحارث المخرَّج حديثُه في"الصحيحين" عن خالد بن مَعْدان:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 329 - صحيح ليس له علة
Translation: طلحہ بابر
سیدنا العرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں صبح کی نماز پڑھائی، پھر ہماری طرف رخِ مبارک کر کے ہمیں ایسا رقت آمیز وعظ فرمایا جس سے دل لرز گئے اور آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے، ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے یہ کسی رخصت ہونے والے کا وعظ ہو، لہٰذا ہمیں کوئی وصیت فرمائیے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہیں اللہ سے ڈرنے، اور (حکمران کی بات) سننے اور اطاعت کرنے کی وصیت کرتا ہوں اگرچہ تم پر کوئی غلام ہی امیر کیوں نہ بنا دیا جائے، کیونکہ جو تم میں سے (میرے بعد) زندہ رہے گا وہ بہت سے اختلافات دیکھے گا، تو تم میری سنت اور ہدایت یافتہ خلفائے راشدین کی سنت کو لازم پکڑ لینا، اسے اپنی ڈاڑھوں کے ساتھ مضبوطی سے تھام لینا، اور (دین میں) نئی پیدا شدہ باتوں سے بچنا کیونکہ ہر بدعت گمراہی ہے۔“
یہ حدیث صحیح ہے اور اس میں کوئی علت نہیں، امام بخاری نے عبدالرحمن بن عمرو اور ثور بن یزید سے احتجاج کیا ہے اور اس حدیث کو اپنی کتاب الاعتصام بالسنۃ کے شروع میں ذکر کیا ہے، اور میرے نزدیک ان دونوں (امام بخاری و مسلم) کو یہ وہم ہوا کہ خالد بن معدان سے ثور بن یزید کے علاوہ کوئی اور راوی نہیں ہے، حالانکہ اسے محمد بن ابراہیم بن حارث نے بھی خالد بن معدان سے روایت کیا ہے جن کی حدیث شیخین میں موجود ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 333]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح بطرقه التي ذكرها المصنف، وهذا إسناد حسن من أجل عبد الرحمن بن عمرو السلمي، فقد روى عنه جمع وذكره ابن حبان في "الثقات"» [ترقيم الرساله 333] [ترقيم الشركة 328] [ترقيم العلميه 329]
الحكم على الحديث
حديث صحيح بطرقه التي ذكرها المصنف
Grade: حديث صحيح بطرقه التي ذكرها المصنف