حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا أبو بكر بن عيَّاش، حدثنا عاصم بن أبي النَّجُود. وأخبرني الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا إسماعيل بن إسحاق القاضي، حدثنا سليمان بن حرب، حدثنا حمَّاد بن زيد، حدثنا عاصم، عن أبي وائل، عن عبد الله قال: خَطَّ لنا رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم خَطًّا، ثم خَطَّ عن يمينِه وعن شمالِه خُطوطًا، ثم قال:"هذا سبيلُ الله، وهذه السُّبُلُ على كلِّ سبيل منها شيطان يَدعُو إليه" ثمَّ تلا: ﴿وَأَنَّ هَذَا صِرَاطِي مُسْتَقِيمًا فَاتَّبِعُوهُ وَلَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ سَبِيلِهِ﴾ [الأنعام: 153] (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه، وشاهده لفظًا واحدًا حديثُ الشَّعْبي عن جابر من وجهٍ غير مُعتمَد (1) . [7 - سورة الأعراف] ﷽
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمارے لیے (زمین پر) ایک لکیر کھینچی، پھر اس کے دائیں اور بائیں جانب (کچھ اور) لکیریں کھینچیں، پھر فرمایا: ”یہ اللہ کا راستہ ہے، اور یہ (دائیں بائیں والی لکیریں) مختلف راستے ہیں جن میں سے ہر راستے پر ایک شیطان بیٹھا ہے جو اس کی طرف بلا رہا ہے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَأَنَّ هَذَا صِرَاطِي مُسْتَقِيمًا فَاتَّبِعُوهُ وَلَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ سَبِيلِهِ﴾ ”اور یہ کہ یہی میرا سیدھا راستہ ہے سو تم اسی کی پیروی کرو اور دوسرے راستوں پر نہ چلو کہ وہ تمہیں اللہ کے راستے سے جدا کر دیں گے“ [سورة الأنعام: 153]
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور اس کے ہم معنی الفاظ کے ساتھ ایک شاہد روایت شعبی نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے ایک ایسے طریق سے نقل کی ہے جو (استدلال میں) معتمد نہیں ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3280]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل عاصم بن أبي النجود. أبو وائل: هو شقيق بن سلمة، وعبد الله: هو ابن مسعود ﵁.» [ترقيم الرساله 3280] [ترقيم الشركة 3260]
الحكم على الحديث
إسناده حسن من أجل عاصم بن أبي النجود. أبو وائل: هو شقيق بن سلمة
Grade: إسناده حسن من أجل عاصم بن أبي النجود. أبو وائل: هو شقيق بن سلمة