أخبرنا أبو بكر الشافعي، حدثنا إسحاق بن الحسن، حدثنا أبو حذيفة، حدثنا سفيان، عن زياد بن عِلَاقة، عن زياد بن حَرمَلة قال: سمعت عليَّ بن أبي طالب يقرأ هذه الآية: ﴿الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ أُولَ﴾ [الأنعام: 82] ، قال: هذه في إبراهيمَ وأصحابه ليس في هذه الأُمة (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. إنما اتَّفقا (2) على حديث الأعمش عن إبراهيم عن عَلقَمة عن عبد الله (3) : أنهم قالوا: يا رسول الله، وأيُّنا لم يَظلِمْ نفسَه، الحديثَ بطوله بغير هذا التأويل.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3232 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ﴾ ”جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اپنے ایمان کو ظلم کے ساتھ نہیں ملایا“ [سورة الأنعام: 82] اور فرمایا: ”یہ (آیت) سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کے حق میں ہے، اس امت کے لیے نہیں ہے“۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ البتہ شیخین نے الاعمش کی روایت پر اتفاق کیا ہے جو انہوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے کہ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم میں سے کون ہے جس نے اپنی جان پر ظلم نہ کیا ہو؟ (یعنی انہوں نے عام گناہوں کو ظلم سمجھا تھا)، تو وہ لمبی حدیث ہے مگر اس میں یہ والی تاویل (کہ یہ صرف ابراہیم علیہ السلام کے لیے ہے) مذکور نہیں ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3271]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لجهالة زياد بن حرملة فلم نقف له على ذكرٍ في شيء من كتب التراجم. أبو حذيفة: هو موسى بن مسعود النهدي، وسفيان: هو الثوري.» [ترقيم الرساله 3271] [ترقيم الشركة 3251] [ترقيم العلميه 3232]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف