☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 322
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 322
حدثنا أبو بكر أحمد بن إسحاق الفقيه، أخبرنا العباس بن الفضل الأَسفاطي، حدثنا إسماعيل بن أبي أُوَيس. وأخبرني إسماعيل بن محمد بن الفضل الشَّعْراني، حدثنا جدِّي، حدثنا ابن أبي أُويس، حدثني أبي، عن ثَوْر بن زيد الدِّيلي، عن عِكْرمة، عن ابن عباس: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم خَطَبَ الناسَ في حجَّة الوداع، فقال:"إنَّ الشيطان قد يَئِسَ بأن يُعبَدَ بأرضِكم، ولكنه رَضِيَ أن يُطَاعَ فيما سوى ذلك ممّا تَحاقَرُونَ من أعمالكم، فاحذَرُوا يا أيها الناس. إني قد تركتُ فيكم ما إن اعتصمتُم به فلن تَضِلُّوا أبدًا: كتابَ الله، وسنةَ نبيِّه صلى الله عليه و آله وسلم. إنَّ كلَّ مسلمٍ أخٌ مسلمٌ (1) ، المسلمون إخوةٌ، ولا يحِلُّ لامرئٍ من مالِ أخيه إلّا ما أعطاه عن طِيبِ نفس. ولا تَظلِموا ولا تَرجِعوا من بعدي كفارًا يَضرِبُ بعضُكم رِقابَ بعض (2) . وقد احتجَّ البخاري بأحاديث عِكْرمة، واحتجَّ مسلم بأبي أُويس عبد الله بن أُويس، وسائرُ رواته متَّفَق عليهم، وهذا الحديث لخُطْبة النبي صلى الله عليه و آله وسلم متفقٌ على إخراجه في"الصحيح" (1) :"يا أيها الناس، إني قد تركتُ فيكم ما لن تَضِلُّوا بعده إن اعتصمتُم به: كتابَ الله، وأنتم مسؤولون عني، فما أنتم قائلون؟. وذِكرُ الاعتصام بالسُّنّة في هذه الخطبة غريب، ويُحتَاج إليها. وقد وجدتُ له شاهدًا من حديث أبي هريرة:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 318 - احتج البخاري بعكرمة واحتج مسلم بأبي أويس عبد الله وله أصل في الصحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ”بے شک شیطان اس بات سے مایوس ہو چکا ہے کہ تمہاری اس زمین میں (دوبارہ) اس کی پوجا کی جائے گی، لیکن وہ اس بات پر راضی ہے کہ تم اپنے جن اعمال کو معمولی اور حقیر سمجھتے ہو ان میں اس کی پیروی کی جائے، لہٰذا اے لوگو! (شیطان سے) باخبر رہو۔ میں تمہارے درمیان ایسی چیز چھوڑے جا رہا ہوں کہ اگر تم نے اسے مضبوطی سے تھام لیا تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے: اللہ کی کتاب اور اس کے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت۔ بے شک ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے، تمام مسلمان بھائی بھائی ہیں، اور کسی شخص کے لیے اپنے بھائی کا مال حلال نہیں سوائے اس کے جو وہ خوش دلی سے عطا کر دے۔ تم ایک دوسرے پر ظلم نہ کرو اور میرے بعد کافر نہ بن جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو۔“
امام بخاری نے عکرمہ کی احادیث سے احتجاج کیا ہے اور امام مسلم نے ابواویس عبداللہ بن اویس سے احتجاج کیا ہے، باقی تمام راوی متفق علیہ ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اس خطبے کی روایت ”صحیح“ میں روایت کرنے پر اتفاق ہے جس میں یہ الفاظ ہیں: ”اے لوگو! میں تمہارے درمیان وہ چیز چھوڑے جا رہا ہوں جس کے بعد تم کبھی گمراہ نہیں ہو گے اگر اسے تھامے رکھا: اللہ کی کتاب، اور تم سے میرے بارے میں پوچھا جائے گا، تو تم کیا کہو گے؟“ اس خطبے میں سنت کو تھامنے کا ذکر غریب ہے اور اس کی ضرورت ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 322]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن، إسماعيل بن أبي أويس وأبوه - وهو عبد الله بن عبد الله بن أُويس - حديثهما حسن في المتابعات والشواهد، وهذا منها، فلحديثهما هذا شواهد إلّا في قوله: "وسنة نبيه" ففيه وهمٌ، والوجه في هذا الحرف ما رواه جابر بن عبد الله في هذه الخطبة كما في "صحيح ...» [ترقيم الرساله 322] [ترقيم الشركة 317] [ترقيم العلميه 318]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن
← Previous Hadith (321) Back to Bab Next Hadith → (323)