أخبرني محمد بن علي الصَّنعاني بمكة، حدثنا علي بن المبارك الصَّنعاني، حدثنا زيد بن المبارَك الصنعاني، حدثنا محمد بن ثَوْر، عن ابن جُرَيج، عن عبد الله ابن أبي مُلَيكة قال: أرسلتُ إلى ابن عبَّاس أسألُه عن شهادة الصِّبيان، فقال: قال الله ﷿: ﴿مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَاءِ﴾ [البقرة: 282] وليسوا ممّن نَرضَى، قال: فأرسلتُ إلى ابن الزُّبير أسألُه، فقال: بالحَرِيِّ إن سُئِلوا أن يَصدُقوا، قال: فما رأيتُ القضاءَ إلَّا على ما قال ابنُ الزُّبير (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3131 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
عبداللہ بن ابی ملیکہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو پیغام بھیج کر بچوں کی گواہی کے متعلق دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: اللہ عزوجل کا فرمان ہے ﴿مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَاءِ﴾ ”ایسے گواہ جنہیں تم (بطور گواہ) پسند کرو۔“ [سورة البقرة: 282] اور بچے ان لوگوں میں شامل نہیں ہیں جنہیں ہم گواہی کے لیے پسند کرتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو پیغام بھیج کر یہی سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: اس بات کا قوی امکان ہے کہ اگر ان بچوں سے (معاملے کے فوراً بعد) پوچھا جائے تو وہ سچ ہی بولیں گے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے دیکھا کہ فیصلہ اسی کے مطابق کیا گیا جو سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما نے فرمایا تھا۔
یہ حدیث امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3168]
تخریج الحدیث
«خبر صحيح، وهذا إسناد حسن.» [ترقيم الرساله 3168] [ترقيم الشركة 3149] [ترقيم العلميه 3131]
Grade: خبر صحيح