☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مستدرک الحاکم

حدیث نمبر: 3031
کتب← مستدرک الحاکم← ابواب← باب← حدیث نمبر 3031
حدیث نمبر: 3031 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حدثني محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا الحسين بن الفضل البَجَلي، حدثنا عفَان بن مُسلم الصَّفّار، حدثنا سفيان بن عُيينة الهِلالي، عن عاصم بن أبي النَّجُود، عن زِرِّ بن حُبيش، عن عبد الله بن مسعود قال: كنا مع النبي صلى الله عليه و آله وسلم في غارٍ فنزلت: ﴿وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا﴾، فأخذتُها من فيهِ وإِنَّ فاهُ لرَطْبٌ بها، فلا أدري بأيِّها خَتَمَ: ﴿فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ﴾ [المرسلات: 50] أو ﴿وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ﴾ [المرسلات: 48] (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2994 - صحيح
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ایک غار میں تھے جب سورت «وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا» نازل ہوئی، میں نے اسے براہِ راست آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دہنِ مبارک سے حاصل کیا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زبانِ مبارک ابھی اس کی تلاوت سے تر تھی، مجھے یاد نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سورت کا اختتام کس آیت پر فرمایا: ﴿فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ﴾ ”اب اس کے بعد وہ اور کون سی بات پر ایمان لائیں گے؟“ [سورة المرسلات: 50] یا ﴿وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ﴾ ”اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (اللہ کے آگے) جھک جاؤ تو وہ نہیں جھکتے۔“ [سورة المرسلات: 48] پر۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3031]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل عاصم بن أبي النجود.» [ترقيم الرساله 3031] [ترقيم الشركة 3012] [ترقيم العلميه 2994]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
الحكم: حديث صحيح
پچھلی حدیث → (3030) باب پر واپس ← اگلی حدیث (3032)