☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2937
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2937
حدَّثَناه أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا إبراهيم بن عبد الله السَّعْدي، حدثنا وهب بن جَرير، حدثنا أَبي، سمعتُ يحيى بن أيوب يحدِّث عن يزيد بن أبي حَبيب، عن عبد الرحمن بن شُمَاسةَ، عن زيد بن ثابت قال: كنَّا عند رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم نُؤلِّفُ القرآن من الرِّقَاع، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"طُوبَى للشَّام"، فقلنا: لأيِّ شيءٍ ذاك؟ فقال:"لأنَّ ملائكةَ الرحمن باسطةٌ أجنِحتَها عليهم" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وفيه البيانُ الواضحُ: أنَّ جَمْعَ القرآن لم يكن مرةً واحدةً، فقد جُمِعَ بعضُه بحَضْرة رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، ثم جُمِعَ بحَضْرة أبي بكر الصِّدّيق، والجمعُ الثالث - وهو ترتيب السُّوَر - كان في خلافة أمير المؤمنين عثمان، ﵃ أجمعين.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس چمڑے کے ٹکڑوں سے قرآن کریم کو جمع (ترتیب) کر رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شام کے لیے خوشخبری (طوبیٰ) ہے“، ہم نے عرض کی: وہ کس لیے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس لیے کہ رحمان کے فرشتے ان (اہلِ شام) پر اپنے پر پھیلائے ہوئے ہیں۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، اور اس میں یہ واضح بیان موجود ہے کہ قرآن کا جمع کرنا ایک ہی مرتبہ میں مکمل نہیں ہوا تھا، بلکہ اس کا کچھ حصہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی موجودگی میں جمع کیا گیا، پھر سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے عہد میں جمع ہوا، اور تیسرا جمع کرنا - جو کہ سورتوں کی موجودہ ترتیب ہے - امیر المؤمنین سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم اجمعین کی خلافت میں ہوا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 2937]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح كسابقه،» [ترقيم الرساله 2937] [ترقيم الشركة 2919]
الحكم على الحديث
حديث صحيح كسابقه
Grade: حديث صحيح كسابقه
← Previous Hadith (2936) Back to Bab Next Hadith → (2938)