أخبرنا أبو الفضل الحسن بن يعقوب بن يوسف العَدْل، حدثنا يحيى بن أبي طالب، حدثنا زيد بن الحُباب، حدثني أبو ثابت زيد (1) بن إسحاق بن إسماعيل بن محمد بن ثابت بن قيس بن شَمّاس، حدثني جَدّي إسماعيل بن محمد بن ثابت بن قيس بن شَمّاس، عن أبيه محمد: أنَّ أباه ثابتَ بنَ قيس فارَقَ جَميلةَ بنتَ عبد الله بن أُبيّ، وهي حاملةٌ بمحمد (2) ، فلما ولَدَتْه حَلَفتْ أن لا تَلْبِنَه مِن لَبَنِها، فدعا به رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فبَزَق في فِيه، وحَنَّكه بتمرة عَجْوة، وسمّاه محمدًا، وقال: اختَلِفْ به، فإن الله رازِقُه، فأتيتُه اليومَ الأولَ والثاني والثالث، فإذا امرأةٌ من العرب تسأل عن ثابت بن قيس، فقلت: ما تُريدين منه؟ أنا ثابت، قالت: رَأيتُ في مَنامي هذه (3) ، كأني أُرضع ابنًا له يقال له: محمد، فقال: فأنا ثابت، وهذا ابني محمد، قال: وإذا دِرْعُها يَنعصِر من لبنها (4) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2838 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
محمد بن ثابت بیان کرتے ہیں کہ ان کے والد ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ نے جمیلہ بنت عبداللہ بن ابی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی جبکہ وہ محمد کے ساتھ حاملہ تھیں، پھر جب انہوں نے اسے جنم دیا تو انہوں نے قسم کھا لی کہ وہ اسے اپنا دودھ نہیں پلائیں گی، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بچے کو منگوایا اور اس کے منہ میں اپنا لعابِ دہن ڈالا اور عجوہ کھجور سے اسے گھٹی (تحنیک) دی اور اس کا نام محمد رکھا اور فرمایا: ”اسے (دائیوں کے پاس) لے کر پھرو، اللہ اسے ضرور رزق عطا فرمائے گا“، راوی کہتے ہیں کہ میں اسے پہلے، دوسرے اور تیسرے دن لے کر پھرا تو اچانک عرب کی ایک عورت ثابت بن قیس کے بارے میں پوچھ رہی تھی، میں نے پوچھا: تم اس سے کیا چاہتی ہو؟ میں ہی ثابت ہوں، اس نے کہا: میں نے اپنے خواب میں یہ بچہ دیکھا تھا، گویا میں اس کے ایک بیٹے کو دودھ پلا رہی ہوں جس کا نام محمد ہے، ثابت نے کہا: میں ہی ثابت ہوں اور یہ میرا بیٹا محمد ہے، راوی کہتے ہیں: (اسی وقت) اس عورت کی چھاتی سے دودھ ٹپک رہا تھا۔
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 2874]
تخریج الحدیث
«خبر محتمل للتحسين، وهذا إسناد فيه أبو ثابت زيد بن إسحاق وجده إسماعيل، فيهما جهالة، ولكن روي نحو هذا الخبر باختصار من وجه آخر عن يحيى بن إبراهيم بن محمد بن ثابت بن قيس مرسلًا، فباجتماع هذين الطريقين يتقوَّى الخبر إن شاء الله، على أنَّ هذه القصة حصلت في شأن ...» [ترقيم الرساله 2874] [ترقيم الشركة 2855] [ترقيم العلميه 2838]
الحكم على الحديث
خبر محتمل للتحسين
Grade: خبر محتمل للتحسين