حدثنا علي بن حَمْشاذَ العَدْل، حدثنا بِشر بن موسى، حدثنا الحُميدي، حدثنا سفيان، عن الزُّهْري، عن عُبيد الله بن عبد الله، عن إياس بن عبد الله بن أبي ذُبَاب، قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تَضرِبُوا إماءَ اللهِ". فجاء عمرُ إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال: يا رسول الله، ذَئِرنَ النساءُ على أزواجهنّ. فرَخَّص في ضَرْبهن، فأطافَ بآلِ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم نساءٌ كثيرٌ يَشكين أزواجَهُنَّ، فقال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"لقد طافَ بآلِ محمدٍ نساءٌ كثيرٌ يَشكين أزواجَهُنَّ، ليس أُولائك بخِيارِكم" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2765 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ایاس بن عبداللہ بن ابی ذباب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی بندیوں (عورتوں) کو مت مارو۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! عورتیں تو اپنے شوہروں پر شیر (دلیر) ہو گئی ہیں، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں (تادیباً) مارنے کی اجازت دے دی۔ اس کے بعد بہت سی خواتین نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گھر والوں کا گھیراؤ کر لیا جو اپنے شوہروں کی شکایت کر رہی تھیں، تب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گھر والوں کے گرد بہت سی عورتیں جمع ہوئی ہیں جو اپنے شوہروں کی شکایت کر رہی ہیں، (یاد رکھو!) وہ لوگ (جو اپنی عورتوں کو مارتے ہیں) تم میں سے بہتر لوگ نہیں ہیں۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 2800]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،إياس بن عبد الله بن أبي ذباب، أثبت صحبته أبو حاتم وأبو زرعة، وجزم به أبو عمر بن عبد البر، ورجّح الحافظ صحبته في "التهذيب"، وصحَّح إسناد حديثه هذا في "الإصابة" 2/ 280، ونفى صحبته أحمد بن حنبل والبخاري، واختلف فيه قول ابن حبان، فأثبته مرة ونفاه أخرى.» [ترقيم الرساله 2800] [ترقيم الشركة 2781] [ترقيم العلميه 2765]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح