حدثنا محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا الفضل بن محمد بن المسيّب، حدثنا عمرو بن عَوْن، حدثنا شَريك، عن حُصين، عن الشعبي، عن قيس بن سعد، قال: أتيتُ الحِيْرةَ فرأيتُهم يسجدون لِمَرزُبانٍ لهم، فقلتُ: رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم أحقُّ أن يُسجَدَ له، فأتيتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم فقلتُ: إني أتيتُ الحِيْرةَ فرأيتُهم يسجدون لِمَرزُبان لهم، فأنت يا رسولَ الله أحقُّ أن يُسجَد لك، فقال:"أرأيتَ لو مَرَرْتَ بقبري، أكنت تَسجُد له؟" قال: قلت: لا، قال:"فلا تفعلوا، لو كنتُ آمِرًا أحدًا أن يَسجُد لأحدٍ، لأمرتُ النساءَ أن يَسجُدنَ لأزواجِهِنّ، لِما جَعَلَ اللهُ لهم عليهن من حقٍّ" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2763 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں (عراق کے شہر) حیرہ گیا تو میں نے وہاں کے لوگوں کو دیکھا کہ وہ اپنے ایک سردار (مرزبان) کو سجدہ کر رہے ہیں، میں نے (اپنے دل میں) کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس بات کے زیادہ حقدار ہیں کہ انہیں سجدہ کیا جائے، چنانچہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: میں حیرہ گیا تھا اور میں نے دیکھا کہ وہ لوگ اپنے سردار کو سجدہ کرتے ہیں، حالانکہ اے اللہ کے رسول! آپ زیادہ حقدار ہیں کہ آپ کو سجدہ کیا جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے، اگر تم میری قبر کے پاس سے گزرو تو کیا اسے سجدہ کرو گے؟“ میں نے عرض کیا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پس ایسا نہ کرو، اگر میں کسی کو یہ حکم دینے والا ہوتا کہ وہ کسی انسان کو سجدہ کرے تو میں عورتوں کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہروں کو سجدہ کریں، اس عظیم حق کی وجہ سے جو اللہ نے ان (مردوں) کا ان (عورتوں) پر رکھا ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 2798]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن،من أجل شريك - وهو ابن عبد الله النخعي القاضي - وقد روى هذا الحديث جماعةٌ عن عمرو بن عون غير الفضل بن محمد، فزادوا فيه بين ابن عون وبين شريك رجلًا، هو إسحاق بن يوسف الأزرق، وهو ثقة، كذلك وقع لهم مع أنَّ لعمرو بن عون رواية عن ...» [ترقيم الرساله 2798] [ترقيم الشركة 2779] [ترقيم العلميه 2763]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن