☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2701
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2701
أخبرنا عبد الرحمن بن الحسن القاضي بهَمَذان، حدثنا إبراهيم بن الحسين، حدثنا آدم بن أبي إياس، حدثنا شعبة، عن عمرو بن مُرّة، عن أبي البَخْتَري، عن أبي ثَوْر الحُدّاني، قال: بعث عثمانُ بن عفان يومَ الجَرَعة سعيدَ بن العاص إلى الكوفة، قال: فخرجوا إليه فردُّوه، قال: وكنت قاعدًا مع أبي مسعود (1) وحذيفة، فقال أبو مسعود: ما كنتُ أرى أن يرجعَ هؤلاء ولم يُهرَقْ فيها مِحجَمةٌ من دمٍ، وما علمتُ من ذلك شيئًا إلّا شيئًا علمتُه ومحمدٌ صلى الله عليه و آله وسلم حيٌّ: أنَّ الرجل يُصبح مؤمنًا ويُمسي وما معه شيءٌ، ويُمسي مؤمنًا ويصبحُ وما معه شيءٌ، يُقاتِل في الفتنة اليومَ ويقتلُه اللهُ غدًا، يُنكِّسُ (2) قلبَه وتَعلُوه اسْتُه، قلت: أسفلُه؟ قال: بلِ استُه (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2668 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
ابوثور حدانی سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے «يَوْمَ الْجَرَعَةِ» (جرعہ کے دن) سعید بن العاص کو کوفہ کی طرف بھیجا، پس لوگ ان کی طرف نکلے اور انہیں واپس کر دیا، راوی کہتے ہیں: میں سیدنا ابو مسعود اور سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہما کے ساتھ بیٹھا تھا تو ابو مسعود نے کہا: میرا یہ خیال نہیں تھا کہ یہ لوگ اس طرح واپس لوٹ جائیں گے کہ پچھنے لگانے کی مقدار جتنا خون بھی نہیں بہے گا، اور مجھے اس فتنہ کے متعلق کوئی علم نہیں تھا سوائے اس کے جو میں نے اس وقت سیکھا تھا جب محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حیات تھے: ”کہ آدمی صبح کے وقت مومن ہوگا اور شام کرے گا تو اس کے پاس (ایمان میں سے) کچھ نہیں ہوگا، اور شام کو مومن ہوگا اور صبح کرے گا تو کچھ نہ ہوگا، وہ آج فتنہ میں قتال کرے گا اور کل اللہ اسے ہلاک کر دے گا، اس کا دل الٹ دیا جائے گا اور اس کی پیٹھ اوپر ہو جائے گی (یعنی ذلیل و رسوا ہوگا)“ میں نے پوچھا: اس کا نچلا حصہ؟ انہوں نے کہا: ہاں اس کی پیٹھ (یعنی بری طرح الٹ پلٹ جائے گا)۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ قِتَالِ أَهْلِ الْبَغْيِ وَهُوَ آخِرُ الْجِهَادِ/حدیث: 2701]
تخریج الحدیث
«خبر حسنٌ، وهذا إسناد ضعيف لضعف عبد الرحمن بن الحسن القاضي، لكنه قد توبع في الروايتين الآتيتين برقم (8555) و (8855)، وكما سيأتي.» [ترقيم الرساله 2701] [ترقيم الشركة 2683] [ترقيم العلميه 2668]
الحكم على الحديث
خبر حسنٌ
Grade: خبر حسنٌ
← Previous Hadith (2700) Back to Bab Next Hadith → (2702)