☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2702
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2702
أخبرنا بكر بن محمد الصَّيرفي بمَرْو، حدثنا أبو الأحوص محمد بن الهيثم القاضي، حدثنا سعيد بن أبي مريم، أخبرنا سليمان بن بلال، عن علقمة بن أبي علقمة، عن أمّه: أنَّ غلامًا كان لبابَى (1) ، وكان بابَى يضربه في أشياء ويُعاقِبه، وكان الغلامُ يُعادي سيِّدَه فباعه (2) ، فلقيه الغلامُ يومًا ومع الغلام سيفٌ، وذلك في إمْرة سعيد بن العاص، فشَهَرَ العبدُ على بابَى السيفَ وتَفلَّت به عليه، فأمسكَه الناسُ عنه، فدخل بابَى على عائشة، فأخبرها بما فعل العبدُ، فقالت عائشة: سمعتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"مَن أشار بحديدةٍ إلى أحدٍ من المسلمين يريد قتلَه، فقد وَجَبَ دمُه". قالت: فخرج بابَى من عندها، فذهب إلى سيد العبدِ الذي ابتاعه منه فاستقالَه فأقالَه، وردَّ إليه، فأخذَه بابَى فقتلَه (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2669 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
علقمہ بن ابی علقمہ اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں کہ ”بابی“ نامی ایک شخص کا غلام تھا، ”بابی“ اسے مختلف باتوں پر مارتا پیٹتا اور سزا دیتا تھا، وہ غلام اپنے آقا سے دشمنی رکھتا تھا پس اس نے اسے بیچ دیا، ایک دن وہ غلام اسے ملا اور اس کے پاس تلوار تھی، یہ سعید بن العاص کی امارت کا دور تھا، اس غلام نے بابی پر تلوار سونت لی اور اس پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی، مگر لوگوں نے اسے پکڑ لیا، پھر بابی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے اور انہیں غلام کے اس فعل کی خبر دی، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس کسی نے مسلمانوں میں سے کسی کی طرف لوہے (ہتھیار) سے اشارہ کیا جبکہ وہ اسے قتل کرنے کا ارادہ رکھتا ہو، تو اس کا خون حلال ہو گیا۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ بابی ان کے پاس سے نکلے اور اس غلام کے نئے مالک کے پاس گئے جس نے اسے خریدا تھا اور اس سے بیع منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا، اس نے بیع ختم کر دی اور غلام انہیں واپس کر دیا، بابی نے اسے لیا اور قتل کر دیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ قِتَالِ أَهْلِ الْبَغْيِ وَهُوَ آخِرُ الْجِهَادِ/حدیث: 2702]
تخریج الحدیث
«رجاله ثقات، وأم علقمة روى عنها اثنان، وذكرها العجلي وابن حبان في الثقات، وقال ابن سعد: روى عنها ابنُها أحاديث صالحة. قلنا: وقد تفردت بهذا الحديث، وقد احتجَّ الإمام أحمد بخبرها في الحامل ترى الدم أنها لا تصلي، ووافقه على ذلك إسحاق بن راهويه، حكاه عنهما ابن القيم في "زاد ...» [ترقيم الرساله 2702] [ترقيم الشركة 2684] [ترقيم العلميه 2669]
الحكم على الحديث
رجاله ثقات
Grade: رجاله ثقات
← Previous Hadith (2701) Back to Bab Next Hadith → (2703)