☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 2686
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 2686
أخبرنا أبو الحسين أحمد بن عثمان بن يحيى المقرئ ببغداد، حدثنا أبو جعفر محمد بن الحسين بن موسى الحُنيني، حدثنا أبو حذيفة النَّهْدي، حدثنا عِكْرمة بن عمار، عن شدّاد بن عبد الله أبي عمار، قال: شهدتُ أبا أمامة الباهِلي وهو واقف على رأس الحَرُورية عند باب دمشق، وهو يقول:"كلابُ أهل النار - قالها ثلاثًا - خيرُ قَتْلى من قَتَلوا" قال: ودَمَعَت عيناه، فقال له رجل: يا أبا أُمامة، أرأيت قولَك: هؤلاء كلابُ النار، أشيء سمعتَه من رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، أو رأي رأيتَه في نفسك؟ قال: إني إذًا لجريءٌ، لو لم أسمعْه من رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم إلّا مرّة أو مرّتين أو ثلاثًا - وعدّ سبع مرات - ما حدّثْتُكموه، قال له رجل: إني رأيتك قد دَمَعت عيناك، قال: إنهم لما كانوا مؤمنين وكفروا بعد إيمانهم، ثم قرأ: ﴿وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ تَفَرَّقُوا وَاخْتَلَفُوا مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْبَيِّنَاتُ﴾ الآية [آل عمران: 105] ، فهي لهم مرتين (1) .
Translation: طلحہ بابر
شداد بن عبداللہ ابوعمار سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ کو دمشق کے دروازے پر حروریہ (خوارج) کے سروں کے پاس کھڑے دیکھا، وہ فرما رہے تھے: ”یہ جہنم کے کتے ہیں“ انہوں نے یہ بات تین مرتبہ کہی اور فرمایا: ”یہ ان مقتولین میں سے بدترین ہیں جو قتل کیے گئے اور بہترین مقتول وہ ہیں جنہیں ان لوگوں نے قتل کیا“ راوی کہتے ہیں کہ سیدنا ابوامامہ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے، ایک شخص نے ان سے پوچھا: اے ابوامامہ! یہ جو آپ نے فرمایا کہ یہ جہنم کے کتے ہیں، کیا یہ کوئی ایسی بات ہے جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنی ہے یا آپ کی اپنی رائے ہے؟ انہوں نے فرمایا: اگر میں نے یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ایک، دو یا تین بار - یہاں تک کہ انہوں نے سات بار گنا - نہ سنی ہوتی تو میں (آپ کی طرف منسوب کرنے میں) کتنا جرات مند ہوتا، ایک شخص نے ان سے کہا: میں نے دیکھا کہ آپ کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے، انہوں نے فرمایا: (رونا اس لیے آیا کہ) یہ لوگ پہلے مومن تھے پھر اپنے ایمان کے بعد کافر ہو گئے، پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ تَفَرَّقُوا وَاخْتَلَفُوا مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْبَيِّنَاتُ﴾ ”اور تم ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جو تفرقے میں پڑ گئے اور اپنے پاس واضح نشانیاں آ جانے کے بعد بھی اختلاف کرنے لگے۔“ [سورة آل عمران: 105] انہوں نے یہ آیت ان (خوارج) کے حق میں دو بار پڑھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ قِتَالِ أَهْلِ الْبَغْيِ وَهُوَ آخِرُ الْجِهَادِ/حدیث: 2686]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن،من أجل أبي حُذيفة النَّهْدي» [ترقيم الرساله 2686] [ترقيم الشركة 2669]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن
← Previous Hadith (2685) Back to Bab Next Hadith → (2687)