أخبرنا أبو محمد بن زياد، حدثنا محمد بن إسحاق بن خُزيمة، حدثنا أحمد بن يوسف السُّلمي، حدثنا النضر بن محمد، حدثنا عِكْرمة بن عمار، حدثنا شدّاد بن عبد الله أبو عمّار، قال: سمعت أبا أمامة، وهو واقف على رؤوس الحَرُورية على باب حمص أو باب دمشق، وهو يقول: كلابُ النار، كلابُ النار، شرُّ قَتلى تحت ظِلّ السماء، خيرُ قتلى مَن قتلوهُم؛ ثم ساق الحديث نحو حديث أبي حذيفة (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وحدَّثَ مسلم في"المسند الصحيح" عن نصر بن علي، بن عمر بن يونس بن القاسم، عن عِكْرمة بن عمار، عن شدّاد أبي عمار، عن أبي أمامة، عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"يقول الله: يا ابنَ آدم، إنك إن تَبذُلِ الفضلَ" الحديث (2) . وإنما شرحنا القولَ فيه، لأنَّ الغالب على هذا المتن طرق حديث أبي غالب عن أبي أمامة، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2654 - صحيح على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
شداد بن عبداللہ ابوعمار سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کو سنا جب وہ حمص یا دمشق کے دروازے پر حروریہ (خوارج) کے سروں کے پاس کھڑے فرما رہے تھے: ”یہ جہنم کے کتے ہیں، جہنم کے کتے ہیں، آسمان کے سائے تلے بدترین مقتول ہیں اور بہترین مقتول وہ ہیں جنہیں انہوں نے قتل کیا“ پھر انہوں نے ابوحذیفہ کی حدیث کی طرح پوری روایت بیان کی۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ امام مسلم نے اپنی صحیح میں عکرمہ بن عمار کی روایت سے سیدنا ابوامامہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے ابنِ آدم! اگر تو ضرورت سے زائد مال خرچ کر دے تو یہ تیرے لیے بہتر ہے...“ (الخ) ہم نے اس متن کی وضاحت اس لیے کی ہے کیونکہ اس کے اکثر طرق ابوغالب کی ابوامامہ سے روایت پر مبنی ہیں اور شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ قِتَالِ أَهْلِ الْبَغْيِ وَهُوَ آخِرُ الْجِهَادِ/حدیث: 2687]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 2687] [ترقيم الشركة 2670] [ترقيم العلميه 2654]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح